ہیلری، اوبامہ: دونوں پھر آمنے سامنے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں نومبر کے صدارتی انتخاب کے لۓ ڈیموکریٹک پارٹی کے دو امیداوارں باراک اوباما اور ہلری کلنٹن میں سے ایک کا چناؤ کرنے کے لیے انڈیانا اور شمالی کیرولائنا میں ووٹنگ ہو ئی ہے۔ ریاست پینسلوینیا وہ آخری بڑی پرائمری ریاست رہ گئی تھی جہاں ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کی دوڑ میں ہیلری کلنٹن اور باراک اوبامہ میں مقابلہ ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھاری تعداد میں لوگوں نے ووٹ ڈالے ہیں۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق انڈیانا میں ہیلری کلنٹن کو برتری حاصل ہے جبکہ شمالی کیرولائنا میں باراک اوبامہ کو سبقت ہے۔ اس ریاست کے نتیجے کی شرح پر انحصار ہے کہ آیا ہلری کلنٹن وائٹ ہاؤس کی دوڑ میں شامل رہیں گی یا نہیں کیونکہ باراک اوباما نے گزشتہ تین مہینے کے دوران ریاستی چناؤوں میں اتنی بڑی اکثریت حاصل کرلی ہے جس سے آگے بڑھنا مشکل معلوم ہوتا ہے۔ اس سے قبل ان دونوں رہناؤں میں اس بات پر لفظی تکرار ہوئی کہ آیا گرمیوں میں پیٹرول پر لوگوں کو ٹیکس کی چھوٹ دینا ممکن ہے یا نہیں۔ ہیلری کلنٹن نے تجویز پیش کی تھی کہ گرمیوں میں حکومت کی طرف سے لوگوں کو پیٹرول پر کچھ عرصے کے لیے ٹیکس کی چھوٹ فراہم کی جائے۔ باراک اوبامہ نے اپنی حریف کے اس منصوبے کو ’غیر ایماندارانہ قرار دیا جبکہ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ سینیٹر اوبامہ اس لیے تنقید کر رہے ہیں کہ خود ان کے پاس کوئی منصوبہ ہے ہی نہیں۔ | اسی بارے میں کیا نامزدگی کا فیصلہ اگست تک ہی ہوگا؟13 March, 2008 | آس پاس ہلری کلنٹن کی اہم ریاست میں جیت23 April, 2008 | آس پاس ’خدا کی مرضی پر عمل کریں گے‘14 April, 2008 | آس پاس ’انتخابی دوڑ سے ہٹنے کا ارادہ نہیں‘30 March, 2008 | آس پاس کلنٹن، اوبامہ: الفاظ کی جنگ جاری22 February, 2008 | آس پاس فلوریڈا: دوبارہ مقابلہ نہیں ہوگا18 March, 2008 | آس پاس ہیلری کلنٹن کو ایک اور شکست13 February, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||