BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 04 May, 2008, 11:16 GMT 16:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
باراک اوبامہ کی ایک اور فتح
باراک اوبامہ
باراک اوبامہ کو اب بھی ہلری کلنٹن پر برتری حاصل ہے
ڈیموکریٹ امیدواروں کی دوڑ میں باراک اوبامہ نے جزیرہ گوآم میں ہونے والے پارٹی مقابلے میں ہلری کلنٹن کو ہرا دیا ہے۔

باراک اوبامہ اور ہلری کلنٹن میں ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار بننے کے لیے سخت مقابلہ جاری ہے۔ مبصرین کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار کا فیصلہ اگست میں ہونےوالے پارٹی اجلاس میں ہی ہو پائے گا۔امریکی صدارتی انتخابات اسی برس نومبر میں ہوں گے۔

امریکہ کی سیاسی جماعتیں پرائمری ووٹنگ میں صدارتی امیدوار چننے کے لیے خصوصی اجلاس (کوکس) کےلیے مندوب مقرر کرتی ہیں۔

بحرہ الکاہل میں واقع گوآم جزیرہ میں باراک اوبامہ نے ایک سخت مقابلے کے بعد ہلری کلنٹن کو سات ووٹوں سے شکست دی ہے۔گوآم سے صرف چار مندوب اگست میں ہونے والے پارٹی اجلاس میں شریک ہوں گے جسں میں ڈیموکریٹ امیدوار کا انتخاب کیا جائےگا۔

دونوں ڈیموکریٹ امیدواروں نے گوآم میں اپنی انتخابی مہم نہیں چلائی لیکن دونوں امیدواروں نے ووٹروں سے رابطہ کیا اور انہیں اپنے حق میں ووٹ ڈالنے کی ترغیب دی۔

ہلری کلنٹن نے ریڈیو خطاب کے ذریعے جزیرہ گوام میں اپنے اس مختصر قیام کا ذکر کیا جو انہوں نے اپنے شوہر بل کلنٹن کے ہمراہ غیر ملکی دورے کے دوران کیا تھا۔

گوآم جزیرہ میں مندوبین کا انتخاب ایک ایسے وقت ہوا جب منگل کو ریاست انڈیانا اور شمالی کیرولائینا میں اہم پرائمری ووٹنگ ہو رہی ہے۔

ہلری کلنٹن نےمنگل کو ہونے والی پرائمری ووٹنگ کو ’گیم چینجر‘ قرار دیا ہے لیکن واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار جیمز کوماراسامی کا کہنا ہے ڈیموکریٹ امیدواروں کی دوڑ میں فیصلہ کن کردار پارٹی کے غیر منتخب سپرمندوب ہی کریں گے جنہوں نے ابھی تک کسی امیدوار کی حمایت کا واضح اعلان نہیں کیا ہے۔

باراک اوبامہ کو ہلری کلنٹن پر برتری حاصل ہے لیکن تازہ انتخابی جائزوں کےمطابق ایسے لوگوں کی تعداد آدھی رہ گئی ہے جو سمجھتے تھے کہ باراک اوبامہ ڈیمرکریٹ پارٹی کے امیدوار بننے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد