موگابے کی جماعت کو پھر ناکامی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
زمبابوے میں صدر موگابے کی جماعت پچھلے ماہ کے الیکشن کے نتائج کی دوبارہ گنتی کے باوجود پارلیمینٹ میں اکثریت حاصل نہیں کرسکی ہے۔ زمبابوے کے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تئیں میں ان اٹھارہ نشستوںں پر جہاں دوبارہ گنتی کی گئی ہے نتائج میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ مسٹر موگابے کی زانو پی ایف جماعت کو ، جو انیس سو اسی سے پارلیمینٹ میں اکثریت میں ہے، اپنی اکثریت برقرار رکھنے کے لئے نو سیٹوں کی ضرورت تھی۔ اپوزیشن جماعت ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ اس نے صدارتی الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کرلی ہے جس کے نتائج ابھی تک سامنے نہیں آئے ہیں۔ ملک کے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخاب کے نتائج بھی دوبارہ گنتی کے مراحل ختم ہونے کے بعد جاری کردئیے جائیں گے۔ آزاد مبصرین کے خیال میں اپوزیشن جماعت ایم ڈی سی کے امیدوار صدارتی الیکشن میں پچاس فیصد تک ووٹ حاصل نہیں کر پائے ہیں اور اس وجہ سے صدارتی الیکشن کا بھی دوسرا راؤنڈ ہوسکتا ہے۔ | اسی بارے میں زمبابوے: ووٹوں کی دوبارہ گنتی کامطالبہ06 April, 2008 | آس پاس زمبابوے:چنگرائی کا واضح فتح کا دعوٰی05 April, 2008 | آس پاس موگابے کو حکمران پارٹی کی حمایت05 April, 2008 | آس پاس ’موگابے استعفٰی نہیں دیں گے‘04 April, 2008 | آس پاس موگابے دوسرے مرحلے کے لیے تیار03 April, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||