BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 19 April, 2008, 03:00 GMT 08:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ارزگان:نئےڈچ فوجی سربراہ کابیٹاہلاک
لیفٹیننٹ فان اوہم
ولندیزی فوج نے طالبان کے دعوے کی تردید کی ہے کہ لیفٹننٹ اوہم کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا۔
ہالینڈ کی فوج کے نئے سربراہ کا بیٹا لیفٹننٹ فان اوہم افغانستان کے جنوبی صوبے ارزگان میں سڑک کے کنارے نصب بم کا نشانہ بن گیا ہے۔

جمعہ کو پیش آنے والے اس واقعے میں ایک اور ولندیزی فوجی بھی ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔

تئیس سالہ وان اوہم جنرل پیٹر فان اوہم کے بیٹے تھے جنہوں نے جمعرات کو ہی ولندیزی فوج کی کمان سنبھالی تھی۔ اب تک سولہ ولندیزی فوجی افغانستان میں ہلاک ہو سکے ہیں۔ طالبان کا کہنا ہے کہ انہوں نے خاص طور پر لیفٹننٹ اوہم کو نشانہ بنایا تھا لیکن ولندیزی فوج نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔

لیفٹننٹ فان اوہم کے والد جنرل پیٹر فان اوہم

طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے کہا کہ ان کے لوگ ولندیزی فوجیوں کا انتظار کر رہے تھے۔ انہوں نے ایک نامعلوم مقام سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’جب وہ باہر آیا طالبان نےسرنگ بچھادی جس سےوہ ہلاک ہو گیا۔‘

ولندیزی حکام نے طالبان کے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناممکن ہے کہ وہ اوہم کے بارے میں جانتے تھے، وہ ایسا پراپیگینڈے کے لیےکہہ رہےہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد