افغانستان، تین پولیس اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افغانستان میں ایک خود کش بمبار نے جمعہ کو پولیس کی ایک گاڑی کے قریب دھماکہ کرکے تین پولیس اہلکاروں اور ایک عام شہری کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ واقعہ ہلمند صوبے کے داراحکومت لشکر گاہ کے قریب پیش آیا۔ صوبائی پولیس کے سربراہ محمد حسین کے مطابق دو پولیس والے اور دو راہگیر بھی دھماکے کی زد میں آکر زخمی ہوگئے۔ ہلمند صوبے میں افیم کی سب سے زیادہ پیداوار ہوتی ہے اور وہاں بین الاقوامی قیام امن فوج اور طالبان کے درمیان خونریز جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔
گزشتہ برس افغانستان میں جاری شورش میں آٹھ ہزار لوگ ہلاک ہوئے تھے۔ سن دو ہزار ایک میں افغانستان پر امریکہ کے حملے کے بعد سے یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ ادھر مشرقی کنڑ صوبے میں جمعرات کو ایک ٹرک، جو نیٹو ا فواج کے لیے تیل لیجا رہا تھا، ایک بم کی زد میں آکر تباہ ہوگیا۔ اس واقعہ میں ٹرک کا افغان ڈرائور ہلاک ہوگیا۔ | اسی بارے میں افغانستان میں مزیدفوج درکار، بش 28 November, 2006 | صفحۂ اول ننگرہارغیرمتناسب کارروائی:رپورٹ15 April, 2007 | صفحۂ اول ہلمند میں طالبان کے خلاف کارروائی 19 September, 2007 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||