صحافی کی امریکی قید سے رہائی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں امریکی فوج نے ایک زیر حراست پریس فوٹوگرافر کو رہا کر دیا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے ہلال حسین دو سال سے قید میں تھے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی فوج نے ہلال حسین کو بغداد میں ان کے ساتھیوں کے حوالے کیا ہے۔ امریکہ نے ان پر باغیوں کے لیے کام کرنے کا الزام لگایا تھا۔ تاہم ایک عراقی عدالتی پینل نے رواں ماہ کے آغاز میں ہلال حسین کے خلاف لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ (ہلال حسین) اب خطرہ نہیں رہے۔ ہلال حسین اور ایسوسی ایٹڈ پریس نے امریکہ کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی ہمیشہ تردید کی تھی۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کا موقف تھا کہ ہلال حسین صرف بطور صحافی اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ | اسی بارے میں اطالوی نیوز فوٹوگرافر رہا03 November, 2006 | آس پاس غزہ: سپینی فوٹوگرافر کی رہائی24 October, 2006 | آس پاس ’امریکہ ہمیشہ دشمن ہی رہےگا‘12 April, 2008 | آس پاس عراق:حملوں میں کم سے کم 70 ہلاک15 April, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||