 | | | ہر چار میں سے ایک عام فوجی جنگ کے بعد کے نفسیاتی دباؤ کا شکار ہے |
امریکی فوج کے ایک نئے سروے کے مطابق عراق میں ایک سے زیادہ بار ڈیوٹی کرنے والے فوجیوں میں ذہنی مسائل عام ہوتے جارہے ہیں۔ان میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والےوہ فوجی ہیں جواگلے محاذ پر تعینات تھے۔ فوج کے طبی صلاح کار وں کا کہنا ہے کہ عراق میں تین سے چار بار ڈیوٹی کرنے والے ہر چار میں سے ایک عام فوجی جنگ کے بعد نفسیاتی دباؤ کا شکار ہے۔ اس طرح کے مسائل میں راتوں کو نیند نہ آنے سے ڈپریشن تک کے مسائل شامل ہیں۔ اس سلسلے میں یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ ان مسائل سے نمٹنے کے لیے ڈیوٹی کے درمیان فوجیوں کو گھر پر وقت گزارنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع دیے جانے چاہیں۔ اس ہفتے عراق میں سینئیر امریکی کمانڈر ڈیوڈ پیٹر کانگریس کے سامنے شہادت پیش کریں گے۔توقع ہے کہ عراق میں فوج کی موجودہ تعداد کو برقرار رکھنے کے لیے کہیں گے۔ |