اسرائیلی کارروائی: ہر رابطہ ختم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی رہنما محمود عباس نے غزہ پر اسرائیلی حملے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کا رابطہ منقطع کر دیا ہے۔ غزہ پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں اب تک ایک سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانیکی مون نے اسرائیلی کارروائی کی مذمت کی ہے اور حماس کی طرف سے اسرائیلی علاقوں میں راکٹ داغنے کو بھی ہدفِ تنقید بنایا ہے۔ محمود عباس کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ رابطے ختم کرنے کا فیصلہ غربِ اردن میں اسرائیلی فوج اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں اور غزہ میں پُرشور مظاہروں کے بعد سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم ایہود اولمرت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ طاقت کے استعمال سے گریز کے بین الاقوامی مطالبوں کے باوجود فوجی آپریشن جاری رہے گا۔ فلسطینیوں کے خلاف کارروائی میں سنیچر کو اس وقت شدت آ گئی جب گزشتہ کئی برسوں کے بعد غزہ میں ستر افراد اسرائیلی کارروائی میں ہلاک ہوگئے۔ |
اسی بارے میں غزہ کی ناکہ بندی کے خلاف احتجاج25 February, 2008 | آس پاس اسرائیلی فضائی حملہ، پانچ ہلاک27 February, 2008 | آس پاس اسرائیلی حملہ، مزیدچار بچے ہلاک28 February, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||