غزہ: نماز پر پابندی کی خلاف ورزی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
غزہ میں حماس کے سکیورٹی اہلکاروں نے فتح گروپ کے حامیوں کو اس وقت منتشر کر دیا جب وہ کھلے میدان میں جمعہ کی نماز پر پابندی کی خلاف ورزی کے لیے جمع ہوئے تھے۔ طبّی اداروں کے مطابق ان جھڑپوں کے بعد کم از کم گیارہ افراد کو ہسپتال لے جایا گیا۔ فتح گروپ پچھلے دو ہفتوں سے نمازوں کے اجتماع کو حماس کے خلاف بڑی سیاسی ریلیوں کے لیے استعمال کرتا رہا ہے۔ جون میں حماس نے غزہ کا کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔ پچھلے جمعے غزہ میں سب سے بڑی احتجاجی ریلی دیکھنے میں آئی جس کے بعد حماس نے کھلے مقامات پر جمعہ کی نماز ادا کرنے پر پابندی لگادی۔ حماس کے ایک سکیورٹی افسر یوسف ازہر کے مطابق اس پابندی کی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے غزہ کے مختلف علاقوں میں حماس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ یوسف ازہر نے غزہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ: ’ہمارا مذہب عبادت کے لیے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے لیکن ہم لوگوں کو عبادت کی آڑ میں انتشار پھیلانے اور شہری املاک کو نقصان پہنچانے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں‘۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ جنوبی غزہ میں رفاہ کے مقام پر پولیس نے مجمع کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی اور کئی لوگوں کو گرفتار بھی کیا۔ مزید اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹّی کے شمال میں بھی احتجاجی ریلی کو منتشر کیا گیا۔ ان واقعات سے قبل فتح گروپ نے حماس کی ملیشیا کےاہلکاروں پر اپنے ایک کارکن کی ہلاکت کا الزام لگایا تھا۔ مذکورہ بالا اہلکار ترازان دوخمش کی لاش گزشتہ جمعے غزہ شہر کے جنوب میں کچرے پر ملی تھی۔ انہیں اسی دن صبح اپنے بھائی کے ساتھ اغواء کیاگیا تھا۔ ترازان دوخمش فتح سکیورٹی فورس کے ایک کارکن تھے۔ طبّی ذرائع کے مطابق ان کے بھائی کا علاج انتہائی نگہداشت کےشعبے میں جاری ہے۔ حماس کے ترجمان اسماعیل شہوان نے ترازان دوخمش کی ہلاکت سے کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کی ہے۔ اس سے قبل جمعرات کی شام کو حماس کے سینکڑوں حامیوں نے بھی غزہ میں ایک ریلی نکالی تھی۔ | اسی بارے میں بلیک میل نہیں ہوں گے: حماس28 January, 2006 | صفحۂ اول فلسطینی انتخابات میں حماس کی برتری 25 January, 2006 | صفحۂ اول شدت پسندوں کی غزہ واپسی02 December, 2005 | صفحۂ اول حماس فائر بندی کے پاس پر آمادہ 12 February, 2005 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||