افغانستان: نیٹو کے دو فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں نیٹو افواج میں شامل دو فوجی ایک روڈ سائڈ بم دھماکے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ نیٹو افواج کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ اس کے دو فوجی افغانستان کے مشرقی علاقے میں ایک روڈ سائڈ بم حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ نیٹو ترجمان نے یہ واضح نہیں کیا کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کا کس ملک کی فوج سے تعلق تھا۔ اطلاعات کے مطابق نیٹو فوجی معمول کی پیٹرولنگ پر تھے جب ان کی گاڑی ایک روڈ سائڈ بم سے ٹکرا گئے جس سے دو فوجی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔ منگل کے روز افغان پولیس کے پانچ اہلکار بھی روڈ سائڈ بم دھماکے ہلاک ہو گئے تھے۔ نیٹو افواج کے افغانستان پر قبضے کے بعد سن دو ہزار سات میں افغانستان میں تشدد کی لہر زور پکڑتی نظر آئی اور ایک سال میں کم سے کم تین ہزار لوگ ہلاک ہوئے۔ ادھر مغربی ممالک میں افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے تشویش بڑھتی جارہی ہے۔ امریکی وزیر دفاع نے یورپی ممالک کو ایک خط کے ذریعے قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ طالبان کارروائیوں کو روکنے کے لیے اپنی افواج کی تعداد میں اضافہ کریں اور ان کو لڑائی والے علاقے میں بھیجیں۔ نیٹو کے قریباً پچاس ہزار فوجی اس وقت افغانستان میں تعینات ہیں اور امریکہ یورپی ممالک کو فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا کہہ رہا ہے۔ | اسی بارے میں ’نیٹو افغان جنگ ہار بھی سکتی ہے‘19 January, 2008 | آس پاس افغانستان: سردی سے200 ہلاک18 January, 2008 | آس پاس پوست کی جڑیں عدم تحفظ و بدعنوانی24 January, 2008 | آس پاس ہلمند حملہ، نائب گورنر ہلاک31 January, 2008 | آس پاس ’یقین دلاتا ہوں صحافی کے ساتھ انصاف ہوگا‘31 January, 2008 | آس پاس کابل میں خودکش حملہ31 January, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||