BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 06 February, 2008, 09:37 GMT 14:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شمالی افغانستان، پوست میں اضافہ

ہلمند میں پوست کی کاشت
مجموعی کاشت پچھلے سال جتنی یا اس سے کم ہو گی: اقوام متحدہ
افغانستان کے غیر مستحکم شمالی علاقوں میں پوست کی کاشت کے بارے میں اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق اس سال پوست کی فصل گزشتہ سالوں میں مقابلوں میں زیادہ ہو گی۔

تاہم افغانستان میں پوست کی مجموعی کاشت کے بارے میں اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یہ پچھلے سال کی ریکارڈ فصل جتنی یا اس سے کچھ کم ہو گی۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات اور جرائم نے اس رپورٹ کو تیار کرنے کے لیے تقریباً پانچ سو دیہاتوں میں انٹرویوز کیے ہیں۔

ہلمند کے پاس واقع نمروز صوبہ میں پوست کی کاشت رواں سال میں بڑی تشویش کی بات ہے کیونکہ اس صوبے میں کاشت میں نمایاں اضافے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق تمام سابقہ ریکارڈ توڑنے والا ہلمند صوبہ اس سال بھی افغانستان میں پوست کی نصف مقدار کی فصل تیار کرے گا لیکن کاشت میں اضافے کی توقع نہیں ہے۔

قندھار اور دیگر صوبے زیادہ پوست پیدا کریں گے۔

لیکن مشرقی صوبہ ننگرہار میں پوست کی پیدوار میں کمی نظر آئے گی۔ پچھلے سال ننگرہار ان چند صوبوں میں سے تھا جہاں پوست بہت بڑی مقدار میں تیار کی گئی تھی۔

اقوام متحدہ کے مطابق کئی صوبوں میں پوست کی کاشت کا صفایا کیا جا سکتا ہے اگر منصوبے کے تحت پوست کے خاتمے کا پروگرام چلایا جائے۔

پوست کے خاتمے کا انحصار بہت حد تک بہار میں پوست کی کاشت بونے کے وقت چلائے جانے والی مہم پر ہو گا۔

 ہم پوست کی مجموعی پیداوار سے خوش نہیں ہیں لیکن کم از کم اس کی مقدار میں اضافہ نہیں ہو رہا۔ شمالی افغانستان کے علاوہ علاقوں میں ظاہر ہو رہا ہے کہ ہم کیا کر سکتے ہیں جہاں پر عدم تحفظ نہ ہو۔

ہلمند میں ابھی ہی سے ٹریکٹر زمین کو کاشت کے لیے تیار کرنے کے لیے نکل آئے ہیں۔ اور صحرا کے بڑے علاقے کو قابل کاشت بنانے کے لیے تیار کرلیا گیا ہے۔ اور ان علاقوں میں پوست کی کاشت کا خاتمہ مشکل ہے کیونکہ یہ غیر محفوظ ہے اور بدعنوانی کافی زیادہ ہے۔

اس سال افغانستان میں بھنگ کی کاشت کی خبر ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس کی مقدار میں اضافہ ہو گا۔

پچھلے سالوں کی طرح یہ سال بھی پوست کی پیداوار کے حوالے عالمی برادری کے لیے مایوس کن ہو گا۔

انسداد منشیات کے ایک برطانوی اہلکار کا کہنا ہے ’ہم پوست کی مجموعی پیداوار سے خوش نہیں ہیں لیکن کم از کم اس کی مقدار میں اضافہ نہیں ہو رہا۔‘

’شمالی افغانستان کے علاوہ دیگر علاقوں میں ظاہر ہو رہا ہے کہ ہم کیا کر سکتے ہیں جہاں پر عدم تحفظ نہ ہو۔‘

اسی بارے میں
’پوست سکیورٹی اشو ہے‘
06 March, 2007 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد