کینیا میں خوراک کی فراہمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کینیا میں انتخابات کے بعد قتل و غارت اور لاقانونیت سے متاثرہ لوگوں کے لیے امدادی کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام کی جانب سے مومباسا کی بندرگاہ سے بیس ٹرکوں کا ایک قافلہ خوراک کی اشیا لے کر ملک کے مختلف علاقوں کی جانب روانہ ہو گیا ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اس سے پینتیس ہزار افراد کو ایک ماہ تک کھانے پینے کی اشیا مہیا کی جا سکتی ہیں۔ بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ کینیا میں شورش کے نتائج سے صومالیہ، سوڈان، مشرقی کانگو اور یوگینڈا جیسے ہمسایہ ممالک بھی متاثر ہو رہے ہیں کیونکہ ان ممالک کو جانے والی امداد بھی کینیا کے راستے جاتی ہے اور کھانے پینے کی اشیا کی کمی ان ممالک میں بھی محسوس کی جا رہی ہے۔ دریں اثناء سفارتی سطح پر افریقی اتحاد کے سربراہ گھانا کے جان کوفور مذاکرات کے لیے کینیا پہنچ رہے ہیں۔ | اسی بارے میں کینیا:قومی حکومت کی تجویز05 January, 2008 | آس پاس کینیا:جھڑپوں کے بعد ریلی ملتوی03 January, 2008 | آس پاس کینیا: کشیدگی بڑھنے کے خدشات02 January, 2008 | آس پاس کینیا میں کشیدگی، متعدد ہلاکتیں 31 December, 2007 | آس پاس کینیا کا طیارہ ’کیمرون میں تباہ‘05 May, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||