BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کینیا میں کشیدگی، متعدد ہلاکتیں
کینیا
صدر ’موائی کیبا’کی صدارتی انتخاب کے بعد کینیا میں کشیدگی کے باعث متعدد افراد ہلاک ہوگئے
کینیا میں صدارتی انتخاب پر ہونے والی کشیدگی میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

متنازعہ صدارتی انتخاب کے بعد جنوبی کینیا کے قصبے کِسومو میں ہونے والی لڑائی میں دو خواتین اور تین بچوں سمیت تقریباً چالیس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بی بی سی کے ایک رپورٹر نوئل مواکوگو نے حزبِ اختلاف کے اکثریتی علاقے کے مردہ خانے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں دیکھیں جنہیں گولیاں ماری گئی تھیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس نے پچھلے ہفتے ہونے والے انتخاب میں دھاندلی کا الزام لگانے والے مظاہرین پر اسوقت گولیاں چلائیں جب انہوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔

صدر موائی کیبا
صدر موائی کیبا نے 4,584,721 ووٹ حاصل کئے

صدر موائی کیبا کی صدارتی انتخاب میں فاتح قرار پائے تھے لیکن رائیلا اوڈینگا کا کہنا ہے کہ انہوں نے دھاندلی سے کامیابی حاصل کی ہے۔

درالحکومت نیروبی اور مومباسا کی کچی آبادی کے علاقوں سے بھی پرتشدد لڑائی کی اطلاعات ہیں۔

خبر رساں ادرے رائٹرز کی رپورٹ مطابق نیروبی کی کچی آبادی کے علاقے کوروگچو سے بھی پندرہ لاشیں ملی ہیں۔

یورپی یونین کے الیکشن مبصرین نے بھی سرکاری طور پر ان انتخابات کے نتائج کے اعلان پر شکوک وشبہات ظاہر کئے تھے۔

حزبِ اختلاف کا الزام
 مسٹر کیباکی اور کسی فوجی آمر میں کوئی فرق نہیں
حزبِ مخالف کے رہنما اوڈنگا
کینیا کی حکومت نے الیکشن سے متعلق کسی بھی عمل کی براہِ راست نشریات پر پابندی لگا دی ہے۔
خزبِ اختلاف کے رہنما اوڈنگا نے کہا ہے کہ’ مسٹر کیباکی اور کسی فوجی آمر میں کوئی فرق نہیں ہے۔’

کینیا صدارتی انتخابات
حزبِ مخالف کی جانب سے کینیا کےصدارتی انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا گیاہے۔

افغان صدارتی انتخاب کی تصویری کہانیووٹ سے بائیکاٹ تک
افغان صدارتی انتخاب کی تصویری کہانی
امریکی انتخاباتانتخابات اور خدشات
فلوریڈا: انتخابی فہرستیں بھی متنازعہ ہیں۔
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد