BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 18 July, 2007, 07:37 GMT 12:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گدھوں کو لنگوٹ باندھنے پر تنازعہ

گدھے کو لنگوٹ باندھنے کی کوشش کا انجام اکثر دولتّی کی شکل میں سامنے آتا
کینیا کے قصبے لیمورو میں گدھوں کے مالکان آستین چڑھا کر میونسپل حکام کے اس حکم کے خلاف کھڑے ہو گئے ہیں جس میں انہیں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گدھوں کو لنگوٹ پہنا کر رکھیں۔

میونسپل کونسل کا کہنا ہے کہ مذکورہ حکم کا اطلاق سولہ جولائی سے ہونا تھا اور اس کا مقصد شہر کی سڑکوں کو صاف رکھنا ہے۔ لیکن اس خبر کے ذرائع ابلاغ میں آنے اور شہریوں کےاحتجاج کے بعد حکام فی الحال اس منصوبے کو موخر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

گدھے پالنے والے ایک شخص کا کہنا تھا کہ ’ اگر ہم گدھوں کو نیپی پہنانے لگ گئے تو کل حکام کہیں گے کہ گائے کو بھی پہنائیں۔‘

اس سلسلے میں شہر کے میئر جیمز کوریا نے کہا کہ ’ ہمیں کوئی طریقہ نکالنا پڑے گا کہ گوبر سے ہماری جان چھوٹے۔‘

دارالحکومت نیروبی سے پچاس کلومیٹر دور اس قصبے میں گدھے پالنے والے ایک دوسرے شخص کا کہنا تھا کہ کونسل کا یہ منصوبہ قابل عمل نہیں، اس لیے انہیں چاہیئے کہ وہ مزید خاکروب بھرتی کریں۔

مہلک دو لتّیاں
کمیونٹی میں گدھوں کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے اس شخص کا مزید کہنا تھا کہ ’ گدھے بہت اہم ہیں۔ اس علاقے میں اکثر لوگوں کے پاس کاریں نہیں ہیں اور گدھے ٹرنسپورٹ کا بڑا ذریعہ ہیں۔‘

کونسل کوچاہیئے کہ وہ مزید خاکروب بھرتی کرے

قصبے کے ایک اور مکین جان کنیانجوئی نے کہا کہ ’ کونسل کے پاس کافی ملازمین ہیں جو صفائی کا کام کر سکتے ہیں۔ ہم انہیں ٹیکس کس لیے دیتے ہیں۔‘

قصبے میں پانی کا کاروبار کرنے والے ایک شخص سائمن کماؤ لوگوں کے گھروں پر پانی پہنچانے کے لیے گدھے استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’میں گزشتہ تین سال سے یہ کاروبار کر رہا ہوں اورگدھے استعمال کر رہا ہوں۔ میں نے تو کبھی گدھوں کو لنگوٹ نہیں باندھے۔ لنگوٹ پہنانے میں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ گدھا آپ کو دو لتّی بھی مار سکتا ہے جو کافی مہلک ہو سکتی ہے۔ ایک مرتبہ ایک گدھے نے دولتّی مار کر میری ٹانگ توڑ دی تھی۔‘

سائمن کا مزید کہنا تھا کہ ’ کونسل کو چاہئیے کہ مجھ جیسے کاروباری لوگوں کے پاس آئے اور ہمیں دکھائے کہ گدھوں کو نیپی کیسے پہناتے ہیں۔‘

دوسری جانب لگتا ہے کہ میئر مسٹر کوریا اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے بارے میں سنجید ہیں۔ ان کا کہنا تھا: ’ میں نے سنا ہے کہ کچھ علاقوں میں جہاں لوگ گدھے پالتے ہیں وہ گدھوں کو لنگوٹ بھی باندھتے ہیں۔ہم ان علاقوں کا دورہ کریں گے اور پھر واپس آ کر اپنے لوگوں کو یہ طریقہ سکھائیں گے۔ہم چاہتے ہیں کہ لوگ اپنے روزگار جاری رکھیں لیکن ساتھ ساتھ شہر کو بھی صاف رکھیں۔‘

 (فائل فوٹو)’بمبار‘ گدھا
افغانستان میں گدھے کی مدد سے کیمپ پر حملہ
 انسان اور گدھاانسان اور گدھا
بچوں کی کتاب سے دانش کی باتیں: عارف شمیم
گدھےگدھوں میں اضافہ
پاکستان میں ایک لاکھ نئےگدھے
بہتر گدھاسکوٹر اور گدھے
’ کون سا گدھا بہتر ہے؟‘ ضیا کا سوال
گدھاگدھے کا مقدمہ
گدھےکو زدوکوب کرنےکا مقدمہ عدالت میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد