BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 25 December, 2007, 09:48 GMT 14:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پوتن کی کتیا کے لیے سیٹلائٹ پٹہ
پوتن کی کتیا کے لیے سیٹلائٹ پٹہ
کونئے صدر پوتن کے ساتھ کئی اعلی سطح کے اجلاسوں میں بھی موجود ہوتی ہے
روسی صدر ولادمیر پوتن اپنی پالتو کتیا کونئے کے بارے میں اتنے فکر مند ہیں کہ انہوں نے اس کے لیے سیٹلائٹ نیویگیشن نظام سے منسلک پٹہ لگانے کا کہا ہے تاکہ اس کی حرکت پر نظر رکھی جا سکے۔

روسی صدر کا کتیا کے ساتھ اتنا لگاؤ ہے کے وہ ان کے ساتھ بعض اعلی سطح کے اجلاسوں میں بھی موجود ہوتی ہے۔

روسی ڈپٹی وزیراعظم سرگئی ایوانوف کے مطابق روسی صدر نے ان سے کہا ہے کہ ان کو ایسا سسٹم کب تک ملے گا جس کی مدد سے لیبراڈور نسل کی کتیا کونئے کو دور جانے یا راستہ بھٹک جانے سے روکا جا سکتا ہے ـ یہ بات انہوں نے صدر ولادمیر پوتن کو تین نئے سیٹلائٹ خلا میں چھوڑنے کے منصوبے کے بارے میں آگاہ کرنے کے بعد بتائی۔

سرگئی ایوانوف کے مطابقِ اس قسم کا پٹہ روس کی دوکانوں میں جولائی دو ہزار آٹھ تک فروخت کے لیے موجود ہوگا۔

کرسمس کے دن ایک روسی راکٹ پروٹون کے تین نئے سیٹلائٹ کو مدار میں لیکر جائے گا جو پہلے سے موجود گلونیس نیویگیشن نظام کے ساتھ شامل ہو جائے گا جس کے بعدمدار میں کل اٹھارہ سیٹلائٹ ہو جائیں گے جو روسی زمین کا احاطہ کریں گے۔ جبکہ سن دو ہزار نو تک ایسے مصنوعی سیاروں کی تعداد بڑھا کر چوبیس کرنے کا منصوبہ ہے ـ

گلونیس نامی نیویگیشن نظام روسی فوج نے انیس سو اسی کی دہائی میں بنایا تھا جس کا مقصد امریکہ کے جی پی ایس اور یورپ کے گلیلیو سسٹم کا مقابلہ کرنا تھا۔

اسی بارے میں
امریکہ بہت خطرناک: پوتن
10 February, 2007 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد