BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 25 April, 2005, 13:58 GMT 18:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’روس ٹوٹنا صدی کا بڑا سانحہ تھا‘
روس کے صدر ولادمیر پوتن
پوتن پر اختیارات کے ارتقاز کا الزام ہے
روس کے صدر ولادمیر پوتن نے سویت یونین کے ٹوٹنے کو بیسویں صدی کی سب سے بڑی تباہی قرار دیا ہے۔

صدر پوتن کا سالانہ پارلیمنٹ سے خطاب روسی ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کیا گیا۔

انہوں نے انیس سو اکانونے میں سویت یونین کے ٹوٹنے کو ایک حقیقی زندگی کا ایک’ڈرامہ‘ قرار دیا جس میں کروڑوں روسیوں کو روس سے باہر کر دیا۔

انہوں نے روس کی ایک جہوری اور آزاد ملک کی حیثیت سے ترقی پر زور دیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی طرف سفر کی رفتار اور اس کی شرائط کے بارے میں روس کو اپنے طور پر فیصلہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ روس ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے اور عالمی سطح پر ہمارا کردار ہماری ترقی اور ہمارا داخلی استحکام ہی طے کرے گا۔

پوتن کے ناقدین کا کہنا ہے کہ پوتن نے گورنروں سے اختیارات لے کر انہیں کریملن میں جمع کر لیا ہے۔

پوتن نے بیرونی ممالک میں بسنے والے روسیوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ روس بھیج کر روس کی اقتصادی ترقی میں کردار ادا کریں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد