میرینز افغانستان تعیناتی، تجویز رد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے سینیئر ترین میرین جنرل جنرل جیمز کون وے کا کہنا ہے کہ امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس نے عراق سے واپس بلائے جانے والے فوجیوں کی افغانستان میں تعیناتی کی تجویز رد کر دی ہے۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ بش انتظامیہ اس حوالے سے فکر مند ہے کہ عراق میں سکیورٹی صورتحال میں آنے والی بہتری وقتی ہے اور ان فوجیوں کو دوبارہ عراق بھیجنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق جنرل جیمز کون وے کا کہنا ہے کہ’ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ وزیرِ دفاع سے بات چیت کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ یہ افغانستان میں مزید میرین فورس بھیجنے کے لیے مناسب وقت نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرین فورس عراق کی تعمیرِ نو کے مقابلے میں کسی میدانِ جنگ میں کارکردگی دکھانے کو ترجیح دیتی ہے۔ امریکی وزیرِ دفاع کے ہمراہ عراق کے دورے پر جانے والے محکمۂ دفاع کے پریس سیکرٹری جیوف مورل کا کہنا ہے کہ رابرٹ گیٹس نے جنرل کون وے کی تجویز کا بغور جائزہ لیا تاہم وزیرِ دفاع کے خیال میں عراق میں سکیورٹی صورتحال اتنی غیر یقینی ہے کہ ان فوجیوں کو وہاں سے مستقبل قریب میں کہیں اور نہیں بھیجا جا سکتا۔ ادھر عراق کے دورے کے دوران امریکی وزیرِ دفاع نے عراقی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ ایک مستحکم اور جمہوری عراق کے قیام کا خواب پورا ہونے کو ہے لیکن اس کے لیے استقامت کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ | اسی بارے میں گیٹس کا دورۂ عراق، آٹھ ہلاک05 December, 2007 | آس پاس کابل میں خود کش حملہ،تیرہ ہلاک05 December, 2007 | آس پاس ُموسٰی قلعہ میں فوجی آپریشن جاری04 December, 2007 | آس پاس جنگ کیلیے مزید 46 بلین ڈالر: بش23 October, 2007 | آس پاس عراق:’نجی کمپنیاں مِشن سے متصادم‘19 October, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||