ایران کے خلاف نئی قرار داد پر اتفاق | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے چھ بڑے رکن ممالک کے درمیان ایران کے خلاف نئی قرارداد پر اتفاق ہو گیا ہے۔ ایران پر جوہری نگران ادارے آئی اے ای اے کی تازہ رپورٹ اور یورپی یونین کے خارجی امور کے سربراہ ہاویئر سولانہ کی ایرانی مذاکرات کار سعید جلیلی سے جمعے کی ناکام بات چیت کی روشنی میں، سکیورٹی کونسل کے پانچ مستقل اراکین اور جرمنی کے وفود نے سنیچر کو پیرس میں ہونے والے ایک اجلاس میں شرکت کی۔ ان ممالک نے ستمبر میں ایران پر سخت پابندیوں کی اس قرارداد کو نومبر تک نظر ثانی کے لیے ملتوی کر دیا تھا۔ پیرس کے اجلاس کے بعد فرانسیسی سفیر نے ایران کے خلاف پابندیاں مزید سخت کرنے کے فیصلے میں پیش رفت کا اعلان کیا۔ امریکہ اور یورپی ممالک کا دباؤ ہے کہ روس اور چین ایران کے خلاف مزید سخت اقتصادی پابندیوں کی حمایت کریں۔ روسی سفیر گزشتہ روز پیرس کے اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے تاہم فرانسیسی سفیرنے دعویٰ کیا ہے کہ ان مذاکرات میں چین کی جانب سے مثبت رویہ سامنے آیا ہے۔ |
اسی بارے میں ایران کے جوہری امور پر اہم اجلاس01 December, 2007 | آس پاس ایران: مذاکرات ناکام، مزید پابندیاں01 December, 2007 | آس پاس ایران پر پابندیوں کی قرارداد مؤخر28 September, 2007 | آس پاس ایران کو افزودہ یورینیم کی پیشکش02 November, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||