BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 08 November, 2007, 00:41 GMT 05:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغانستان میں تین روز کا سوگ
افغان دھماکہ
بغلان دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی میتیں دفنانے کے لیے لیجائی جا رہی ہیں
افغانستان میں خود کش حملے میں چالیس سے زائد افراد کی ہلاکتوں کے بعد تین روز کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

شمالی افغانستان کے صوبے بغلان میں ہونے والے اس خود کش حملے کو ملک کی تاریخ کا سب سے بد ترین حملہ کہا جا رہا ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں سیاستدان، اساتذہ اور بچے شامل ہیں۔ چھ سیاستدانوں کی میتیں تدفین کے لیے کابل بھیج دی گئی ہیں۔

صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ یہ حملہ یہ ثابت کرتا ہے کہ انتہا پسندی سے لڑنا کتنا ضروری ہو گیا ہے۔

حامد کرزئی
انتہا پسندی سے لڑنا بہت ضروری ہو گیا ہے: کرزئی

ابھی تک یہ پتہ نہیں چلا کہ حملہ کس گروہ نے کروایا تھا۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری لینے سے انکار کیا ہے۔

یہ خود کش حملہ بغلان صوبے میں ایک شوگر فیکٹری کے قریب ہوا تھا اور حملے کا نشانہ ایک وفد تھا جس میں ارکان پارلیمنٹ شامل تھے۔ اس وفد کا خیر مقدم کرنے سکول کے بچے آئے ہوئے تھے اس لیے ہلاک ہونے والوں میں بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

اگرچہ صدر کرزئی نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 35 بتائی ہے لیکن بغلان کے گورنر نے بی بی سی کو بتایا کہ حملے میں 41 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

شوگر فیکٹری کا دورہ کرنے والے وفد میں ایک رکن پارلیمنٹ صفیہ صدیقی بھی شامل تھیں۔ انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ’میں نے دھماکہ سنا اور سمجھ گئی کہ کچھ نہ کچھ ہوا ہے۔ میں کار کی طرف بھاگی۔ کچھ خوش قسمت تھے جو بچ گئے۔ کچھ خوش قسمت تھے جن کو بچالیا گیا لیکن میرا خیال ہے کہ افغانستان کے باشندے اس واردات کو بھلا نہیں پائیں گے۔‘

مصفطیٰ کاظمی
رکنِ پارلیمان مصفطیٰ کاظمی بھی بم حملے میں ہلاک ہوئے ہیں

ہلاک شدگان میں رکنِ پارلیمان مصطفےٰ کاظمی بھی شامل ہیں جو کرزئی حکومت کے سابق وزیر، سابق مجاہد لیڈر اور مشہور اپوزیشن رہنما تھے۔

بگلان کے میئر کا کہنا ہے کہ بمبار کی صرف ٹانگیں ملی ہیں لیکن یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس کی شناخت کیا ہے۔

شمالی افغانستان وہ علاقہ ہے جہاں شدت پسندوں کا کارروائیاں اس پیمانے پر نہیں ہوتیں جیسی جنوب یا مشرق میں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد