BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 22 October, 2007, 21:13 GMT 02:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسرائیلی جیل میں ہنگامہ،30زخمی

 صحرائے ناگیوو میں واقع اسرائیلی جیل
اسرائیلی حکام کے مطابق حالات پر ایک گھنٹے میں قابو پا لیا گیا
شمالی اسرائیل میں صحرائے ناگیوو میں واقع ایک جیل میں سینکڑوں فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی محافظوں کے مابین جھڑپوں میں پندرہ قیدی اور پندرہ محافظ زخمی ہوگئے ہیں۔

تاہم فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں زخمیوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے اور ان کا کہنا ہے کہ دس شدید زخمی قیدیوں کو ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

کتزوئی نامی اس جیل میں دو ہزار فلسطینی قید ہیں۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فساد معمول کی تلاشی کے عمل کے دوران شروع ہوا اور اس دوران قیدیوں کے رہائشی کیمپ کے کچھ حصوں کو آگ بھی لگا دی گئی۔

حکام کے مطابق حالات پر ایک گھنٹے میں قابو پا لیا گیا جبکہ فلسطینی انتظامیہ نے الزام لگایا ہے کہ پہلے تو اسرائیلی محافظین نے فلسطینی قیدیوں کو بھڑکایا اور پھر حالات پر قابو پانے کے لیے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا۔

فلسطینی انتظامیہ کے وزیر برائے امورِ جیل خانہ جات اشرف العجرامی کا کہنا ہے کہ’ اسرائیلیوں نے ہمارے قیدیوں کے ساتھ جو کچھ کیا وہ بلاوجہ تھا۔ انہوں نے غیرقانونی ہتھیار اور ربر کی گولیاں استعمال کیں جو کہ ناقابلِ قبول ہے‘۔

اسرائیلی جیل حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے جیل کے افسران کی جان کو درپیش خطرے کے پیشِ نظر صحیح اقدامات اٹھائے۔

اشرف العجرامی نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اسرائیلی حکومت اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اس واقعے کی شکایت درج کروانے کے حوالے سے رابطہ کیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد