گیارہ فلسطینی ہلاک، بیس زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں دو مزید فلسطینی ہلاک ہوگئے ہیں اور بدھ سے اب تک ان حملوں میں مرنے والوں کی تعداد گیارہ ہو گئی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے فضائی حملہ بیت حنون میں راکٹ داغنے والے ایک مرکز پر اس وقت کیا جب وہاں سے اسرائیل میں راکٹ داغا جانے والا تھا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں گیارہ راکٹ داغے جا چکےہیں تاہم کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ اس کے علاوہ دو دوسرے واقعات میں نو فلسطینی ہلاک ہوئے۔ جب سے اسرائیل نے غزہ کو دشمن علاقہ قرار دیا ہے تب سے یہ ہفتہ سب سے خونی ثابت ہوا ہے۔ اسرائیل میں دفاعی سربراہوں نے اس بات کے لیے بھی خبردار کیا ہے کہ علاقہ میں وسیع پیمانے پر فوجی کارروائی کا آغاز ہو سکتا ہے۔ جمعرات کو حماس تنظیم کے دو شدت پسند فضائی حملے میں مارے گئے۔ اس حملے میں پانچ فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔ اسرائیل نے گزشتہ سال اپنے فوجی کے فلسطینوں کے قبضے میں آنے کے بعد غزہ میں پانچ ماہ پر محیط فوجی کارروائی شروع کی تھی۔ اس میں سینکڑوں فلسطینی مارے جا چکے ہیں لیکن اسرائیل پر بھی راکٹ باری ہوئی ہے۔ | اسی بارے میں اسرائیل: راکٹ سے درجنوں زخمی11 September, 2007 | آس پاس حماس کے خلاف احتجاج، جلوس01 September, 2007 | آس پاس غزہ، ایندھن کے لیے امداد بحال22 August, 2007 | آس پاس غزہ: شدید معاشی بحران کا خدشہ10 August, 2007 | آس پاس غزہ میں ایندھن کی سپلائی کی اجازت19 August, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||