عراق میں دو دھماکے، 19 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں پولیس کا کہنا ہے کہ بغداد کے شمال میں دو کار بم دھماکوں میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ بائجی کے قصبے میں ہونے والے ان دھماکوں میں پولیس کے سربراہ اور ایک قبائلی سربراہ کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ پہلا دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے پولیس کے سربراہ سعد النفوس کے گھر کے قریب ہوا۔ اس کے چند منٹ کے بعد دوسرا دھماکہ عراق میں القاعدہ سے برسرِپیکار گروہ ’صلاح الدین اویکننگ کونسل‘ کے سربراہ کے گھر کے باہر ہوا۔ وہ اس دھماکے میں بال بال بچ گئے۔ گزشتہ ہفتے بھی کونسل کے ایک اور رہنما شیخ معاویہ جبارہ اور ان کے تین محافظ سڑک کے کنارے لگے ایک بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ بلیک واٹر سے تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ دریں اثناء عراقی حکومت نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ نجی سکیورٹی فرم بلیک واٹر سے اپنا تعلق ختم کر دے۔ عراق بلیک واٹر کے گارڈز پر الزام لگاتا ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر نہتے عراقی شہریوں پر گولی چلائی تھی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ حکومت نے کہا ہے کہ بلیک واٹر 8 ملین ڈالرز متاثرہ خاندانوں کو معاوضے کے طور پر دے۔ | اسی بارے میں ’بلیک واٹر‘ کے خلاف تحقیقات23 September, 2007 | آس پاس امریکی سفارتکار، زمینی سفرپر پابندی19 September, 2007 | آس پاس شہریوں پر حملہ، تحقیقات ہوں گی18 September, 2007 | آس پاس قاتلوں کو نہیں چھوڑیں گے: بریمر01 April, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||