BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 29 September, 2007, 04:32 GMT 09:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شام: امریکہ مخالف عالمِ دین کا قتل
امریکی فوجی
شیخ محمود کو گزشتہ برس حکومت نے ایک مدرسے کا سربراہ مقرر کیا تھا
شام کے ایک عالمِ دین شیخ محمود ابو القافہ کو شام کے شمالی شہر ایلیپو میں جمعہ کی نماز کے بعد گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ان کے بارے میں شبہ تھا کہ انہوں نے سنہ دو ہزار چار میں بیرونی افراد کو بھرتی کر کے عراق میں جنگ کرنے کے لیے بھیجا تھا۔

اب القافہ کے بارے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انہوں نے امریکی فوجیوں کے خلاف جہاد کرنے کے لیے کہا تھا۔

ایک غیر شناخت شدہ شخص کو جس نے شیخ محمود پر قریب سے گولی چلائی تھی، گرفتار کر لیا گیا ہے۔

شام کے حکام نے ابھی تک اس واردات پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ۔

پتہ چلا ہے کہ شیخ محمود پراس وقت گولیاں چلائی گئیں جب وہ امام مسجد سے جمعہ کی نماز ادا کرنے کے بعد باہر نکلے۔ حملہ آور نے بھاگنے کی کوشش کی مگر وہاں موجود لوگوں نے اس پکڑ لیا۔

نامہ نگاروں کے مطابق شیخ محمود بڑی پُر اثر شخیت کے مالک تھے اور شام میں ان کے ہزاروں کی تعداد میں معتقدین ہیں۔

جب امریکہ نے عراق پر سنہ دو ہزار تین میں حملہ کیا تو شیخ محمود کے امریکہ مخالف وعظ سن کر کئی لوگ ان کے حلقۂ اثر میں آ گئے۔

قاتل کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ عراق میں امریکی فوج کا قیدی تھا اور حال ہی میں اسے رہا کیا گیا تھا۔

شیح محمود کے ایک ممد نے کہا کہ قاتل نے انہیں بتایا کہ اس نے شیخ کو ہلاک کیا کیونکہ وہ امریکہ کا ایجنٹ تھا۔

جون دو ہزار چھ میں دمشق میں حملے کی کوشش میں مارے جانے والے شدت پسندوں سے کچھ سی ڈیز ملی تھیں جن میں شیخ محمود کے وعظ تھے جن میں انہوں نے کہا تھا مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجیوں کو مویشیوں کی طرح ذبح کردو۔

بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ شیخ محمود شام کی حکومت کے ایجنٹ تھے جنہیں ملک میں بڑھتی ہوئے امریکہ مخالف جذبات ٹھنڈا کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

گزشتہ برس شیخ محمود کو حکومت نے ایک مدرسے کا سربراہ مقرر کردیا تھا جس کے بعد سے ان کی حکومت پر تنقید میں کمی آ گئی تھی۔

اسی بارے میں
عراق: چھ امریکی فوجی ہلاک
01 November, 2005 | آس پاس
26 ہزار عام شہری ہلاک ہوئے
30 October, 2005 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد