یورپی یونین اور امریکہ کی تنقید | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزیر خارجہ کنوڈولیزا رائس نے پاکستان میں حزب اختلاف کے اتحاد آل پارٹیز ڈیموکریٹک موومنٹ (اے پی ڈی ایم) میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں کی حالیہ گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کونڈولیزا رائس نے برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حکومتِ پاکستان پر واضح کر دیا ہے کہ یہ گرفتاریاں پریشان کن ہیں۔ دریں اثناء یورپی یونین نے بھی پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد اے پی ڈی ایم کے رہنماؤں کی حالیہ گرفتاریوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے ان گرفتاریوں پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا یہ اقدام پاکستان کے دوستوں کے لیے تشویش اور پریشانی کا باعث ہے۔ امریکی سفارت کاروں نے گزشتہ تین دن کے اندر گرفتار کیئے جانے والے رہنماؤں اور سیاسی کارکنوں کی جلد رہائی پر زور دیا۔ تاہم یورپی یونین نے کہا کہ حکومت کو اس سلسلے میں قانون کی پاسداری کرنی چاہیے۔ مبصرین نے امریکی کی طرف سے حکومت پاکستان کے اس اقدام پر تنقید کو غیر معمولی طور پر سخت قرار دیا۔ پاکستان میں پولیس نے سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ ہفتے کو شروع کیا تھا جو سوموار کو بھی جاری رہا۔ سپریم کورٹ میں صدر مشرف کے دوبارہ انتخاب لڑنے کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے موقع پر حزب اختلاف کی جماعتوں کے کارکنوں نے عدالت عظمیٰ کے باہر مظاہرہ کرنے کی کوشش کی جس کے دوران متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ اس سے قبل پولیس نے اے پی ڈی ایم کے رہمناؤں کے گھروں پر چھاپے مار کر مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ ظفر الحق، مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر مخدوم جاوید ہاشمی، مسلم لیگ (ن) کی رکن قوم اسمبلی تہمینہ دولتانہ، پاکستان جمعیت علماء اسلام کے حافظ حسین احمد اور جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی میاں اسلم کو حراست میں لے لیا تھا۔ | اسی بارے میں قواعد میں تبدیلی، پٹیشن مسترد24 September, 2007 | پاکستان ’ہر قربانی کے لیے تیار ہیں‘24 September, 2007 | پاکستان APDMگرفتاریوں پر امریکی تشویش24 September, 2007 | پاکستان گرفتاریاں: ارکان کوڈرانے کیلیے23 September, 2007 | پاکستان اے پی ڈی ایم اجلاس سرحد میں 23 September, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||