BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 24 September, 2007, 11:46 GMT 16:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
APDMگرفتاریوں پر امریکی تشویش

اسلام آباد میں گرفتاریاں
جمیعت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد کو اسلام آباد میں نظر بند کیا گیا ہے
امریکہ کی جانب سے پاکستان میں صدارتی انتخابات کے حوالے سے ہونے والی مختلف سیاسی راہنماوں کی گرفتاریوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق اہم سیاسی جماعتوں کے راہنماوں کی گرفتاری کی اطلاعات پریشان کن اور پاکستان کے دوست ممالک کے لئے باعث تشویش ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حراست میں لئے گئے تمام افراد کو جس قدر جلدی ممکن ہورہا کیا جانا چاہیے۔

بیان میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ امریکہ چاہتا ہے کہ آئندہ انتخابات کے لئے تمام انتخابی عمل آئین کے مطابق ہوتاکہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ممکن ہوسکیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ پاکستان میں جاری جمہوری عمل بشمول انتخابات میں ہر ایک کو حصہ لینے کی اجازت ہوگی اور انتخابی عمل سے پاکستان کے لوگوں کو انتخاب کا حق مہیا ہو تاکہ یہ عمل بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے۔

سپریم کورٹ کے لیے پیغام
 حکومت سپریم کورٹ کو یہ بتانا چاہ رہی ہے کہ ہمارے ہاتھ میں بندوق ہے اور ہمیں کسی کی فکر نہیں۔ اس سے پہلے مسلم لیگ نواز کے سربراہ نواز شریف کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود باہر بھجوا کر سپریم کورٹ کو پیغام بھیجا گیا تھا اور یہ گرفتاریاں بھی سپریم کورٹ کے لیے پیغام ہے
عمران خان
دوسری طرف تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الزام لگایا ہے کہ حکومت کا سیاسی کارکنوں کو پکڑنے کا مقصد صرف سیاسی کارکنوں میں خوف حراس پھیلانا نہیں بلکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کو یہ پیغام پہنچانا ہے کہ حکومت کو سپریم کورٹ کا کوئی فکر نہیں ہے۔

حکومت سپریم کورٹ کو یہ بتانا چاہ رہی ہے کہ ہمارے ہاتھ میں بندوق ہے اور ہمیں کسی کی فکر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے مسلم لیگ نواز کے سربراہ نواز شریف کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود باہر بھجوا کر سپریم کورٹ کو پیغام بھیجا گیا تھا اور یہ گرفتاریاں بھی سپریم کورٹ کے لیے پیغام ہے۔

عمران خان نے حالیہ گرفتاریوں پر مذمت کی اور کہا کہ ابھی تک اُنہیں تو کسی نے گرفتار کرنے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی وہ چھپ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ قاضی حُسین احمد اور اُنہیں شاید اس لیے گرفتار نہیں کیا جا رہا کہ ان دونوں کی درخواستیں سپریم کورٹ میں ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ یہ سب کچھ ایک شخص کے لیے ہو رہا ہے اور امریکہ جنرل مشرف کی پشت پناہی اس لیا کر رہا ہے کیونکہ جنرل مشرف امریکہ کا مقصد حل کر رہے ہیں۔

تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ عوام اب تک اس لیے باہر سڑکوں پر نہیں آئی کیونکہ ملک میں اب تک حقیقی اپوزیشن سامنے نہیں آئی۔ اور اب استعفوں کے بعد یہ بات واضح ہو جائے گی اور کون حقیقی حزب مخالف کا کردار ادا کرتا ہے اور کون فرینڈلی اپوزیشن کے روپ میں سامنے آتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ کچھ بھی آئے، اگر جنرل مشرف صدر منتخب ہو جاتے ہیں تو اُن کی جد وجہد جاری رہے گی اور وہ جنرل مشرف کو کبھی صدر کے عہدے پر قبول نہیں کریں گے۔

وکلاء کی جانب سے وجہیہ الدین احمد کو صدارتی امُیدوار نامزد کرنے کے بارے میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اے پی ڈی ایم نے تو فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ مستفعی ہو جائے گی لیکن اور وہ وجہیہ الدین احمد کی حمایت کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ جب تک وہ آزاد ہیں اپوزیشن کی جانب سے ہونے والے احتجاجی جلسوں کی قیادت کرتے رہیں گے۔

اسی بارے میں
اے پی ڈی ایم اجلاس سرحد میں
23 September, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد