BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 23 September, 2007, 17:53 GMT 22:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اےاین پی: رکن قومی اسمبلی مستعفی

اے این پی
اے این پی مشرف مخالف اتحاد اے پی ڈی ایم میں شامل ہے
آل پارٹیز ڈیموکریٹک موومنٹ (اے پی ڈی ایم) کی طرف سے صدراتی انتخاب سے قبل مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے ایک رکن پارلمینٹ نے قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کیاہے۔

یہ اعلان باجوڑ ایجنسی سے اے این پی کے رکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان نے اتوار کو پشاور میں پارٹی کی مرکزی دفتر باچا خان مرکز میں اپنا استعفی جمع کرتے ہوئے کیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر افرسیاب خٹک نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ شہاب الدین خان نے اپنا استعفی پارٹی کے مرکزی دفتر میں جمع کرا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی ممبران کے استعفے کا اعلان اے پی ڈی ایم کے اس فیصلے کے نتیجے میں کیا گیا ہے جس میں متفقہ طور پر اعلان کیا گیا تھا کہ صدارتی انتخاب سے قبل اتحاد میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی صدر جنرل مشرف کے انتخاب کو روکنے کےلیے اپنی اپنی نشستوں سے مستعفی ہونگے۔

یاد رہے کے شہاب الدین خان گزشتہ سال باجوڑ ایجنسی میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتیجے میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ یہ نشست جماعت اسلامی کے سابق رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ ہارون الرشید کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی نے باجوڑ میں دینی مدرسے پر فوجی کارروائی کے نتیجے میں ہونی والی 80 افراد کی ہلاکت کے بعد احتجاجاً اپنے نشست سے استعفٰی دے دیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد