کوئٹہ: پشتون صوبے کا مطالبہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے قومی کانگریس کے موقع پر منعقد ایک بڑے جلسہ عام میں پشتون قوم کے اکثریتی علاقوں پر مبنی علیحدہ صوبہ بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کوئٹہ کے صادق شہید پارک میں تین روزہ کانگریس میں ملک بھر سے پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی سے وابستہ ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ کانگریس کے موقع پر شہر بھر میں جماعت کے پرچم آویزاں کیے گئے تھے اور کوئٹہ میں یہ پہلا موقع تھا کہ اے این پی اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے مرکزی قائدین نے ایک جلسے سے خطاب کیا۔ محمود خان اچکزئی نے اپنی تقریر میں پشتونوں کے اتحاد پر زور دیا اور اسفندیار ولی کی دعوت کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے دونوں جماعتوں کے قائدین بیٹھ جائیں گے اور جتنے نکات پر ہو سکے اتحاد کی کوشش کریں گے۔ اس جلسہ عام میں پیش کی گئی قرار دادوں میں مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان میں پشتونوں کے علاقوں بشمول اٹک اور میانوالی کے ایک علیحدہ صوبہ قائم کیا جائے اور تمام اقوام کو ان کے وسائل پر اختیار دیا جائے۔
ایک قرار داد میں کہا گیا کہ افغانستان میں پاکستان کی جانب سے مداخلت بند کی جائے اور اس کے علاوہ پاکستان میں ذرائع ابلاغ پر عائد پابندیوں کی مذمت کی گئی۔ قراردادوں میں بلوچستان میں جاری فوجی کارروائی کو بند اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل سمیت تمام سیاسی کارکنوں اور قائدین کو رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اس جلسہ عام سے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نے بھی خطاب کیا ہے اور اپنی تقریرمیں پشتونوں کے اتحاد پر زور دیا۔ انہوں نے کراچی میں بارہ مئی کے واقعہ کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ متحدہ قومی موومنٹ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ اسفندیار ولی نے محمود خان اچکزئی کو ایک مرتبہ پھر اتحاد کی دعوت دی تو اس موقع پر موجود ہزاروں لوگوں نے تالیاں بجائیں اور نعرے لگائے۔ اس جلسے میں کراچی سے پشتون قبائل کے جرگے نے بھی شرکت کی اور جلسے کے بعد دونوں رہنماؤں سے ملاقات کی۔ | اسی بارے میں بلوچستان: کراچی پرتعزیتی قرار داد 19 May, 2007 | پاکستان حکومت مخالف تحریک کا اعلان12 March, 2007 | پاکستان معطلی کا معاملہ، پونم کی ہڑتال11 March, 2007 | پاکستان بلوچستان پر سیمینار میں گلے شکوے27 February, 2007 | پاکستان ہربلوچ بغاوت کی راکھ سے مزاحمت پیدا ہوئی22 February, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||