امریکہ:مکانوں کے قرضے بحران جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں گھروں کے لیے قرضہ دینے والی کمپنی کنٹری وائڈ فائنینشل نے بڑے پیمانے پر ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیلفورنیا میں قائم اس کمپنی کے چیف ایگزیکیٹو اینجلو موزیلو کا کہنا ہے کہ کمپنی بارہ ہزار ملازمتیں ختم کرنے پر مجبور ہے۔ اینجلو موزیلو کا کہنا ہے کہ امریکہ میں گھروں کی قیمتوں میں بھاری کمی آنے کے سبب بڑے پیمانے پر لوگ اپنی ماہانہ قسطیں ادا نہیں کر پا رہے جس کی وجہ سے کمپنی کو بہت نقصان ہو رہا ہے۔ کمپنی کے چیف ایگزیکیٹو نے اپنے عملے کو لکھے ایک خط میں کہا ہے کہ گزشتہ دو برسوں میں امریکہ میں مکانوں کی قیمتیں بالکل بھی نہیں بڑھی ہیں۔ حالیہ ہفتوں میں کنٹری وائڈ نے پانچ عشاریہ چھ ارب ڈالر قرضہ لیا اور دو ارب ڈالر کے اثاثے بینک آف امریکہ کو فروخت کیے تاکہ گھروں کے لیے قرصہ دینے اور بینکنگ کے اپنے بزنس کو جاری رکھ سکے۔ جولائی تک کمپنی میں اکسٹھ ہزار سے زائد ملازمین تھے جبکہ گزشتہ چند ہفتوں میں چودہ سو ملازمتیں ختم کر دی گئی ہیں۔اس سال کنٹری وائڈ کے شیئرز میں ستاون فیصد کمی آئی ہے۔ لاس اینجلس میں بی بی سی کے نامہ نگار پیٹرباؤزکا کہنا ہے کہ کنٹری وائڈ کے مسائل اس پوری صنعت کی صورتِ حال کی عکاسی کرتی ہے ۔درجنوں کمپنیاں یا تو اپنا بزنس کم کر رہی ہیں یا پھر اس صنعت سے ہی کنارہ کر رہی ہیں۔ | اسی بارے میں امریکہ: دو ارب ڈالر روزانہ قرضہ03 August, 2005 | آس پاس دنیا بھر کے حصص بازار مندے میں28 February, 2007 | آس پاس عرب نژاد امریکی بش سے ناراض21 October, 2004 | آس پاس حصص بازاروں میں شدید مندی10 August, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||