امریکہ: دو ارب ڈالر روزانہ قرضہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ نے اپنے بڑھتے ہوئے قرضوں کو کم کرنے کے لیے اگلے برس سے تیس سالہ بانڈز کا دوبارہ اجراء کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عراق اور افغانستان میں جاری کارروائیوں اور وہاں پر تعینات افواج کے علاوہ اندرونی طور پرصحت اور فلاح کے کاموں پر ہونے والے اخراجات کی بنا پر امریکی حکومت کے قرضوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ ان اخراجات کو پورا کرنے کے لیے امریکی وزارت خزانہ دو ارب ڈالر روزانہ کے حساب سے قرضے حاصل کر رہی ہے۔ نامہ نگاروں کو کہنا ہے کہ بانڈز کا دوبارہ اجراء اس بات کا اعتراف ہے کہ امریکہ کو اپنے اخراجات کو پورے کرنے کے لیے دوسرے ذرائع سے قرضے درکار ہیں۔ چار سال قبل امریکی حکومت نے لمبی مدت کے بانڈز جاری کرنا بند کردیے تھے۔ اس وقت امریکی معیشت بہتر تھی اور اس کو فاضل بجٹ دستیاب تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||