الجزائر میں بم دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
الجزائر کے دارلحکومت الجیرز کے مشرق میں واقع بحری فوج کی بیرکس پر ایک حملے میں کم از کم 28 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہو گئے ہیں۔ ہسپتال کے عملے کے مطابق زخمی ہونے والوں کا تعلق کوسٹ گارڈز حکام سے ہے اور انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد بھڑ سکتی ہے۔ یہ حملہ شہر بانٹا میں ہونے والے خودکش حملے کے دو دن بعد ہوا ہے جس میں 19 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ افرد صدر عبدلعزیز بوتیفلیکا کے استقبال کے لیے کھڑے تھے۔ ہفتے کے حملوں کے بعد بوتیفلیکا نے کہا کہ دہشت گردی پسپائی کی طرف جا رہی ہے۔ الجزائر ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں پر حملہ کر کے دہشت گردوں نے اپنے ملک اور قوم کو دھوکا دیا ہے۔ اب تک کسی نے ان حملوں کی زمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ باٹنا کے حملے کے فورن بعد بوتیفلیکا نے اس کی زمہ داری اسلامی شدت پسندوں پر عائد کی۔ انہوں نے ان سب کو مجرم قرار دیتے ہوے کہا کہ یہ لوگ قومی مفاہمت کو خراب کرنا چاہتے ہیں جو کہ 15 سالہ لڑائی کو ختم کرنے کے لیے فوج اور ان دھڑوں کے درمیان جاری ہے جواسلامی مملکت چاہتے ہیں ۔ الجیر میں اپریل میں دو بم دھماکوں میں 23 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ان دھماکوں کی ذمہ داری ایک اسلامی گروپ نے قبول کی تھی جو اپنے آپ کو القائدہ بتا رہے تھے۔ | اسی بارے میں ہم بھول گئے ہر بات مگر تیرا پیار نہیں بھولے06 January, 2004 | صفحۂ اول شیخ یاسین: مذمتی قرارداد مسترد25 March, 2004 | صفحۂ اول کیا فرانس حجاب چھین سکے گا؟20 December, 2003 | صفحۂ اول گدھے کے گوشت کی فروخت21 November, 2003 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||