گدھے کے گوشت کی فروخت  | | گدھے ، جو قصائی کی چھری سے بچ گئے | |
الجزائر کے دارالحکومت میں پولیس نے ایک مذبحہ خانے پر چھاپہ مار کے گدھے کے ایک ٹن گوشت پر قبضہ کر لیا ہے اور پانچ قصائیوں کے علاوہ چار ایسے سلوتریوں کو بھی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے جو اس کاروبار میں ملوّث تھے۔ حالیہ دنوں میں کوئی پندرہ سو گدھے ذبحہ کرکے ان کا گوشت مختلف طریقوں سے مارکیٹ میں لایا گیا۔ عام طور پر یہ گوشت گائے کے گوشت میں ملا کر بیچا جاتا ہے اور رمضان کے مہینے میں گوشت کی اضافی طلب کو پورا کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر گدھے ذبحہ کئے گئے۔ دارالحکومت الجزیرہ میں جب پولیس کے ایک ترجمان سے پوچھا گیا کہ اتنی بڑی بے ایمانی عرصہِ دراز تک پوشیدہ کیسے رہی تو اس نے تمام ذمہ داری سلوتریوں پر ڈالتے ہوئے کہا کہ مویشیوں کے معالج نگرانی کا فریضہ انجام دینے کی بجائے عوام کے خلاف قصائیوں سے ملی بھگت کر کے مال کماتے رہے ہیں۔ |