BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 25 March, 2004, 23:22 GMT 04:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شیخ یاسین: مذمتی قرارداد مسترد
شیخ یاسین
سلامتی کونسل میں مذمتی قرارداد الجیریا نے پیش کی تھی
عرب ممالک نے امریکہ کے اس فیصلے پر غصے کا اظہار کیا ہے جس سے اس نے
سلامتی کونسل میں اس قرارداد کو ویٹو کردیا تھا جس میں حماس کے روحانی رہنما شیخ یٰسین کے قتل پر اسرائیل کی مذمت کی گئی تھی۔

جسمانی طور پر معذور شیخ یٰسین کو پیر کے روز اسرائیلی وزیراعظم ایرئیل شیرون کے حکم پر نماز فجر کے فوراً بعد ایک میزائیل کے ذریعے قتل کیا گیا تھا۔

اقوامِ متحدہ میں فلسطینی مندوب کا کہنا تھا کہ امریکی فیصلے سے لاکھوں لوگوں کو یہ معلوم ہی نہیں ہو سکے گا کہ ہوا کیا تھا۔

ادھر اسرائیلی سفیر کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں اس وقت تک امن قائم نہیں ہو سکتا جب تک فلسطینی اسرائیلیوں سے نفرت ختم کر کے اپنے بچوں کو خود کش بمبار بنانے کی بجائے ان سے پیار کرنا نہیں سیکھیں گے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن الجزائر کی جانب سے پیش کی گئی اس قرارداد میں حماس کے روحانی قائد شیخ احمد یٰسین کی قرارداد کے الفاظ میں ماورائے عدالت قتل سمیت عام شہریوں پر ہونے والے دہشت گرد حملوں کی بھی مذمت کی گئی تھی۔

شیخ یاسین
شیخ یاسین پر گزشتہ سال بھی ایک قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا
لیکن امریکہ کا کہنا تھا قرارداد کے مسودے میں نام لیکر فلسطینی گروپوں کی تشدد آمیز کاروائیوں کی بھی مذمت کی جانی چاہیے تھی۔منگل کے روز سلامتی کونسل کے ارکان اس قرارداد پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے میں ناکام رہے تھے۔

قرارداد پر رائے شماری سے پہلے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر جان نیگروپونتے نے کہا کہ ان کا ملک قرارداد کی مخالفت کرے گا کیونکہ یہ حماس کی جانب سے کئے جانے والے مظالم کے بارے میں خاموش ہے۔

اقوام متحدہ میں بی بی سی کی نامہ نگار مے مطابق یہ تو شروع سے ہی ظاہر تھا کہ سلامتی کونسل کے ارکان کو شیخ یاسین کے قتل سے متعلق کسی قرارداد کے متن پر راضی کرلینا انتہائی دشوار ہوگا۔

اصل تنازعہ یہ تھا کہ آیا اسی قرارداد میں ان فلسطینی گروہوں پر بھی تنقید کی جائے یا نہیں جو اسرائیل پر حملے کرتے ہیں۔الجزائر کی پیش کردہ قرارداد میں دہشت گردی کی تو مذمت تھی لیکن حماس سمیت کسی بھی تنظیم کا نام نہیں لیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد