BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 25 March, 2004, 01:35 GMT 06:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سلامتی کونسل میں قرارداد مذمت
شیخ یٰسین
حماس کے رہنما شیخ احمد یٰسین کو پیر کے روز غُزہ میں ایک میزائیل حملے میں ہلاک کیا گیا
سلامتی کونسل جمعرات کے روز حماس کے رہنما شیخ یٰسین کی ہلاکت پر ایک مذمتی قرارداد پر بحث کرے گی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن الجیریا کی جانب سے پیش کی گئی اس قرارداد میں عام شہریوں پر ہونے والے دہشت گرد حملوں کی بھی مذمت کی گئی ہے۔

اس قرار داد پر بحث کے بعد رائے شماری گرینیج کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے ہوگی۔

اقوام متحدہ میں بی بی سی کی نامہ نگار مے مطابق یہ تو شروع سے ہی ظاہر تھا کہ سلامتی کونسل کے ارکان کو شیخ یاسین کے قتل سے متعلق کسی قرارداد کے متن پر راضی کرلینا انتہائی دشوار ہوگا اصل مسئلہ تو یہ تھا کہ آیا اسی قرارداد میں ان فلسطینی گروہوں پر بھی تنقید کی جائے یا نہیں جو اسرائیل پر حملے کرتے ہیں۔

شیخ یٰسین اور یاسر عرفات
بعض جائزوں کے مطابق شیخ یٰسین فلسطینی علاقوں میں یاسر عرفات سے زیادہ مقبول ہیں
اس میں اس قرارداد کے الفاظ میں شیخ یاسین کے "تازہ ترین ماورائے عدالت قتل اور شہریوں پر کیے جانے والے حملوں کی بھی مذمت کی گئی ہے۔

تاہم امریکہ کا کہنا ہے کہ قرارداد میں ان فلسطینی گروہوں کی بھی مذمت کی جائے جو متشدد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

بظاہر دکھائی دیتا ہے کہ امریکی اس قرارداد کو ویٹو کردیں گے۔

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ سلامتی کونسل کے پندرہ ارکان میں سے کتنے اس قرارداد کی حمایت کریں گے جسے منظوری کے لیے کسی ویٹو کے بغیر کم از کم نو ارکان کی حمایت درکار ہوگی۔

دریں اثناء جینیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت میں خصوصاً شیخ یاسین کے قتل کے بارے میں ایک قرارداد کی زبردست حمایت کی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد