عراق: ایرانی باشندے رہا ہوگئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی افواج نے بغداد کے ایک ہوٹل سے حراست میں لیے گئے سات ایرانیوں کو رہا کر دیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد عراق میں بجلی گھروں کی تعمیر میں مدد کر رہے تھے۔ وزیراعظم نورالمالکی کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ ایرانی باشندوں کو عراقی حکومت کی مداخلت پر رہا کیا گیا ہے۔ ایرانیوں کو بغداد کے شیرٹن ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ایک ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ امریکی فوجی ان کی آنکھوں پر پٹی باندھے انہیں ہوٹل سے باہر لا رہے ہیں۔ فوجیوں کو ہوٹل سے سامان اور ایک لیپ ٹاپ کمپیوٹر بیگ لے جاتے ہوئے بھی دکھایا گیا تھا۔ عراق میں امریکی فوج کے ہاتھوں ایرانیوں کی گرفتاری کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ جنوری میں بھی عراق کے شمالی شہر اربیل میں امریکی فوج نے پانچ ایرانی باشندوں کوگرفتار کیا تھا اور ان پر عراقی شدت پسندوں کو تربیت دینے کا الزام عائد کیا تھا۔ | اسی بارے میں ’ایرانی حکومت کارروائیاں بند کرے‘28 August, 2007 | آس پاس ایرانی قونصلیٹ پرامریکی حملہ11 January, 2007 | آس پاس ’عراق میں مداخلت سے باز رہیں‘14 January, 2007 | آس پاس امریکہ سے ایرانیوں کی رہائی کا مطالبہ14 January, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||