BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 26 August, 2007, 23:26 GMT 04:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعوٰی
سامرہ
عراقی شیعہ امام مہدی کے یومِ پیدائش کے حوالے سے سامرہ میں جمع ہیں
امریکی افواج نے عراقی شہر سامرہ میں فضائی کارروائی اور جھڑپ میں متعدد شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعوٰی کیا ہے۔

امریکی فوج کی اس کارروائی میں ہونے والی ہلاکتوں کی صحیح تعداد معلووم نہیں ہو سکی تاہم عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں پانچ بچے اور دو عورتیں بھی شامل ہیں۔

شمالی عراق میں تعینات امریکی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل مائیکل ڈونلے نے کارروائی کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ کچھ کاروں میں سوار تیس کے قریب مزاحمت کاروں نے دریائے دجلہ کے کنارے آباد شہر میں امریکی فوجیوں پر حملہ کیا۔

ترجمان کے مطابق اس حملے کے حواب میں امریکی فوج کی جانب سے ایک ایسی پناہ گاہ پر پانچ سو پونڈ وزنی بم گرایا گیا اور ہیلی کاپٹروں سے فائرنگ کی گئی جہاں مزاحمت کار گاڑیوں میں سوار ہو رہے تھے۔

ادھر سمارا جنرل ہسپتال میں موجود ایک پولیس افسر سعدون محمد نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ ہسپتال کے مردہ خانے میں امریکی حملے میں ہلاک ہونے والے سات افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں جن میں پانچ بچے اور دو عورتیں شامل ہیں۔سعدون کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس واقعے میں تین بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

امریکی فوج کے ترجمان نے اس واقعے میں عام شہریوں کی ہلاکت کا ذمہ دار مزاحمت کاروں کو ٹھہرایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ’ وہ لوگ معصوم عراقی شہریوں کا خیال کیے بناء اندھادھندگولیاں چلا رہے تھے۔ اور یہی وہ شدت پسند ہیں جنہیں عراق میں قیامِ امن کے لیے شکست دینا ہمار مقصد ہے‘۔

یاد رہے کہ سامرہ میں اہلِ تشیع کے بارہویں امام، امام مہدی ابن العسکری کے یومِ پیدائش کے حوالے سے منگل اور بدھ کو شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کا بڑا اجتماع ہو رہا ہے جس میں عراق بھر سے لوگ شرکت کرنے کے لیے سامرہ آئے ہیں اور اس موقع پر کڑے حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

اسی بارے میں
عراق:’عالم سمیت 22ہلاک‘
23 August, 2007 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد