اسرائیلی فضائی حملہ، ایک ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
غزہ پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں ایک فلسطینی ہلاک اور کم سے کم پندرہ زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ حملہ مصر کے ساتھ غزہ کے جنوبی سرحد کے قریب کیا گیا اور اس میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے ایک گاڑی اور ایک پِک اپ پر میزائل داغے۔ عینی شاہدین کے مطابق جب پک اپ پر میزائل لگے تو ایک زوردار دھماکہ ہوا جبکہ ہسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص ایک عام راہ گیر تھا جو کہ ان دو گاڑیوں کے قریب کھڑا تھا جنہیں اس حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق چھ زخمی افراد کا تعلق عسکریت پسند تنظیم اسلامی جہاد سے ہے جبکہ متعدد عام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے ان فضائی حملوں کی تصدیق کر دی ہے لیکن یہ نہیں واضح کیا ہے کہ حملے کا نشانہ کسے بنایا گیا تھا۔ اسرائیل نے غزہ میں فوجی آپریشن جاری رکھا ہوا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد اس علاقے سے اسرائیل کی جانب راکٹ حملوں کو روکنا ہے۔ پچھلے دو ہفتوں میں اسرائیلی فوج کی کارروائی میں کم سے کم بارہ فلسطینی مارے گئے ہیں جن میں بیشتر عسکریت پسند بتائے جاتے ہیں۔ | اسی بارے میں غزہ: اسرائیلی حملوں میں ہلاکتیں30 June, 2007 | آس پاس غزہ: حماس کے دو کارکن ہلاک22 July, 2007 | آس پاس اسرائیل کی مسلح مزاحمت ترک27 July, 2007 | آس پاس ’امن کیلیےموقع کے استعمال کا وقت‘02 August, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||