BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 02 August, 2007, 06:54 GMT 11:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چینی کھلونے امریکی دکانوں سے واپس
امریکہ نے چینی اشیاء کے حفاظتی معیار کی تحقیقات شروع کردی ہے
امریکہ میں چین کے بنائے ہوئے لگ بھگ ایک ملین کھلونے دکانوں سے واپس منگوائے جارہے ہیں کیونکہ اس بات کا خدشہ ہے ان کے پینٹ میں ضرورت سے زیادہ لیڈ شامل ہے۔ لیڈ بچوں کی صحت کے لیے خطرناک بتایا جاتا ہے۔

ٹوائے میکر فیشر پرائیس کا کہنا ہے کہ اس کی ایک تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ کھلونے بنانے والی چینی کمپنی نے رنگ کے کچھ ایسے عناصر ان کھلونوں میں شامل کیے ہیں جن کی اجازت نہیں ہے۔

کھلونوں کو دکانوں سے واپس منگوانے کے فیصلے کے تحت 83 قسم کے کھلونوں کی امریکہ میں فروخت متاثر ہوگی۔

حال ہی میں امریکہ نے چین میں بنائی گئی اشیاء جیسے دوائیں، کھانے کی چیزیں، ٹوتھ پیسٹ، کھلونے وغیرہ کے حفاظتی معیار کی تحقیقات شروع کی ہے۔ فیشر پرائیس کا کہنا ہے کہ لگ بھگ ایک ملین کھلونوں کی فروخت روک دی گئی ہے اور چین سے آنے والے جہازوں کی تحقیقات کی ہوگی۔

چینی اشیاء کا حفاظتی معیار
 حال ہی میں امریکہ نے چین میں بنائی گئی اشیاء جیسے دوائیں، کھانے کی چیزیں، ٹوتھ پیسٹ، کھلونے وغیرہ کے حفاظتی معیار کی تحقیقات شروع کی ہے۔ فیشر پرائیس کا کہنا ہے کہ لگ بھگ ایک ملین کھلونوں کی فروخت روک دی گئی ہے اور چین سے آنے والے جہازوں کی تحقیقات کی ہوگی۔
فیشر پرائیس کے جنرل منیجر ڈیوِڈ المارک نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا: ’ہم ابھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ یہ سب کچھ کیسے ہوا۔ ہم اس سے کچھ سبق سیکھیں گے۔‘

صارفین کی صحت سے متعلق امریکی ادارے کنزیومر پراڈکٹ سیفٹی کمیشن نے والدین سے کہا ہے کہ اگر انہوں نے یہ کھلونے خرید لیے ہیں تو انہیں اپنے بچوں سے الگ کریں اور فیشر پرائیس سے رابطہ کریں۔

گزشتہ جون آر سی ٹو نامی کمپنی نے چین میں بنائی گئی ڈیڑھ ملین ’ٹوائے ٹرینز‘ امریکی دکانوں سے ہٹالی تھیں کیونکہ ان کے پینٹ میں بھی لیڈ پایا گیا تھا۔

حال ہی میں امریکی صدر جارج بش نے ایک پینل قائم کیا ہے جس کا مقصد ہے کہ وہ امریکہ میں درآمد کیے جانے والی اشیاء کے حفاظتی معیار کی تحقیقات کرے۔ وائٹ ہاؤس نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ اس فیصلے کے تحت چین کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

چینی حکومت نے غیرملکی ذرائع ابلاغ پر الزام لگایا ہے کہ وہ چین میں بنائی گئی اشیاء کے مسائل کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں۔ تاہم چین نے ان اشیاء کے معیار پر غور کرنے کا عہد کیا ہے۔

چین کی چال
امریکہ چین کی تیز رفتاری سے پریشان کیوں!
چینی طالب علمچینیوں کی نقل مکانی
تعلیم یافتہ چینیوں کی دوسرے ممالک کو ترجیح
اعضاء کی پیوند کاری
چین میں پیوند کاری کے نئے قوانین متعارف
فلا گڑیاباپردہ ’فلا‘
باربی کی بجائے اب پردے والی گڑیا زیادہ مقبول
چینامریکہ کو جواب
’امریکہ اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھے‘
جاپانی کھلونے، بڑوں کیلیے کیوں؟
جاپانی کھلونے، بچوں سے بڑوں کے تک
کپڑہ سیتی ہوئی ایک خاتونٹیکسٹائل، ملازمتیں
انڈیا کو فائدہ، بنگلہ دیش میں بےروزگاری
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد