BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 13 January, 2006, 13:53 GMT 18:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
باپردہ گڑیا ’باربی‘ سے آگے
فلا گڑیا
عرب ممالک میں اسے بہترین رسپانس ملا ہے
مصر کے کھلونوں کے بازار میں ’باربی‘ کے انداز سے ہٹ کر اب پردے والی گڑیا زیادہ مقبولیت حاصل کر رہی ہے جسے اس کے خالق نے ’اسلامی اقدار‘ کی حامل قرار دیا ہے۔

اس گڑیا کا نام ’فلا‘ ہے جو ایک روایتی اسلامی سکارف اور برقعے میں ملبوس ہے۔ اس کے پاس اس کا اپنا گلابی رنگ کا جائے نماز بھی ہے۔

جو والدین اپنے بچوں کو باربی لے کر دینا نہیں چاہتے وہ اب ’فلا‘ کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اس گڑیا کو 2003 میں ’نیو بوائے ڈیزائن سٹوڈیو‘ نے متعارف کروایا تھا اور اسے مشرق وسطیٰ میں بہت مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔

’فلا‘ کے برینڈ مینجر فواز ابیدین نے کہا کہ ’آپ کو ایک ایسا کردار بنانے کی ضرورت ہے جس سے والدین اور بچے اپنا تعلق دیکھ سکیں‘۔ انہوں نے گڑیا کے بارے میں کہا کہ ’وہ دیانتدار، پیار کرنے والی اور خیال رکھنے والی ہے اور وہ اپنے والدین کی عزت کرتی ہے‘۔

’فلا‘ ابھی تک کنواری ہے اور کمپنی کا ’باربی‘ کے سابقہ بوائے فرینڈ ’کین‘ کے مد مقابل اس کا ساتھی بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ تاہم کمپنی کا ’فلا‘ کو ڈاکٹر اور استاد کے روپ میں دکھانے کا پروگرام ہے جو کہ عورتوں کے لیے باعزت پیشے ہیں۔

اسکی الماری میں مصر کے معاشرے کے مطابق جینز اور رنگ برنگے سکارف ہیں جو آج کل نوجوان لڑکیوں میں مقبول ہیں۔

فلا گڑیا
اسے اسلامی اقدار کے مطابق بنایا گیا ہے

قاہرہ کے ایک بڑے سٹور کے چیف سیلزمین طارق محمود کا کہنا ہے کہ ’فلا کی مانگ زیادہ ہے کیونکہ یہ ہماری عرب ثقافت کے قریب ہے، یہ کبھی اپنا بازو یا ٹانگ ننگی نہیں کرتی‘۔

مسلمان خواتین میں سکارف پہننے کے نئے جذبے کے ابھرنے کے ساتھ ہی مسلمان پچیوں کے لیے مخصوص کھلونے بنانے کا رواج فروغ پا گیا ہے جن میں ’فلا‘ بھی شامل ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد