BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 19 December, 2005, 15:21 GMT 20:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
باربی، گڑیا یا نفرت کی علامت
گڑیا
بچے گڑیا کو مختلف طریقوں سے تشدد کا شکار بناتے ہیں
باربی ڈول دنیا بھر کے بچوں خصوصاً بچیوں میں بے انتہا مقبول کھلوناسمجھا جاتا ہے تاہم ایک نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ بچے اس گڑیا کو اکثر و بیشتر نفرت اور تشدد کا نشانہ بناتے ہیں حتٰی کہ کچھ بچوں نے تو اسے نقصان پہنچانے کے لیے مائیکر وویو اوون میں رکھنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

برطانیہ کی باتھ یونیورسٹی کے تحقیق کاروں کے مطابق سات سے گیارہ سالہ بچیوں نے اس کی چیر پھاڑ اور توڑ پھوڑ تک کی ہے۔

ڈاکٹر ایگنز نائرن نے بتایا کہ’جب ہم نے جونیئر سکول کے بچوں کے ایک گروپ سے باربی کے بارے میں سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ گڑیا نفرت، تشدد اور بے اعتنائی کے جذبات ابھارتی ہے‘۔

تحقیق کاروں کے مطابق ان احساسات کی بنیاد یہ ہے کہ یہ گڑیا نسوانی مجسمہ ہے جوکہ پلاسٹک کا ہے اور بچوں کو ایک ایسے بچپن کی یاد دلاتا ہے تو زیادہ خوشگوار ظاہر نہیں ہوتا۔

ڈاکٹر نائرن کے مطابق بچےاس گڑیا کو مختلف طریقوں سے تشدد کا شکار بناتے ہیں مثلاً اسے جلانا، ٹکڑے کرنا، چیرنا پھاڑنا حتٰی کہ مائیکرو ویو اوون میں رکھنا۔

اس تحقیق کا مقصد مارکیٹ کی معروف مصنوعات کی جانب بچوں کے رویہ کا تجزیہ کرنا تھا۔

ڈاکٹر نائرن کا کہنا ہے کہ ’ہمیں یہ جان کر بہت حیرت ہوئی کہ بچوں میں آپس کی بات چیت میں ان کا موضوع کھیل اور کھلونے نہیں ہوتے بلکہ وہ مشہور شخصیات، ٹی وی پروگراموں اور پاپ سٹارز پر بات چیت کرتے ہیں‘۔

اسی بارے میں
بچے! پیدائشی حسن پرست
06 September, 2004 | نیٹ سائنس
بچے تند مزاج کیوں ہوجاتے ہیں؟
04 November, 2003 | نیٹ سائنس
امریکہ میں برانڈڈ بچے
14 November, 2003 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد