اسلام کی ساکھ متاثر ہوئی: سروے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ میں ایک جائزے کے مطابق لندن اور گلاسگو میں حال ہی میں ’دہشت گردی‘ کی ناکام کوششوں کے بعد اکثر لوگوں میں اسلام کے بارے میں منفی تاثر پیدا ہوا ہے۔ ’کمیونیکیٹ ریسرچ‘ نامی گروپ کی طرف سے ہونے والے اس جائزے میں ایک ہزار لوگوں سے سوالات کیے گئے جن میں سے اکثر نے کہا کہ وہ اسلام کو امن کا مذہب سمجھتے ہیں۔ تاہم انہی لوگوں میں سے اکہتر فیصد نے کہا کہ برطانیہ میں حملوں کی کوشش سے اس کی ساکھ متاثر ہوئی۔ جائزے کے دوران جن نوجوانوں سے سوالات کیے گئے ان میں سے اٹھائیس فیصد نے کہا کہ ان کے خیال میں اسلام اور جدید مغربی ثقافت ہم آہنگ نہیں ہیں۔ برطانیہ میں حملوں کی مبینہ کوششوں کے سلسلے میں ایک عراقی ڈاکٹر بلال عبداللہ کو مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے۔ ستائیس سالہ عبداللہ پر برطانیہ میں دھماکوں می منصوبہ بندی کا الزام ہے۔ انہیں گلاسگو ہوائی اڈے کے ٹرمینل سے ایک جیپ کے ٹکرانے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ اس سے ایک روز قبل لندن میں گیس اور پٹرول کے سلنڈروں سے بھری دو کاریں ملی تھیں۔ بی بی سی کے مذہبی امور کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ جائزے میں اسلام کے بارے میں منفی تاثر حکومت کی ان کوششوں کے باوجود سامنے آیا کہ ان واقعات کے ملزمان اور اور ان کے مذہب کے درمیان تعلق نہ جوڑا جائے۔ | اسی بارے میں پکڑے جانے والوں میں دو ڈاکٹر01 July, 2007 | آس پاس لندن کار بم: آسٹریلیا میں چھاپے06 July, 2007 | آس پاس لندن دھماکوں کی برسی07 July, 2007 | آس پاس ہمیں دھمکایا نہیں جا سکتا: براؤن30 June, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||