رشدی کے خطاب پر حملوں کی دھمکی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسامہ بن لادن کے نائب اور القاعدہ کے سینئر رہنما ایمن الظواہری نے سلمان رشدی کو سر کا خطاب دینے پر برطانیہ کے خلاف حملوں کی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے یہ دھمکی اسلامی شدت پسندوں کی ایک ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک آڈیو ٹیپ میں دی ہے۔ اس دھمکی کے بعد برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ’دہشت گردوں کو برطانوی طرزِ زندگی کو نقصان پہنچانے نہیں دیا جائے گا‘۔ ایمن الظواہری نے اپنے بیس منٹ کے پیغام میں کہا ہے کہ ان کا گروپ برطانیہ کی جانب سے دیے گئے خطاب کا ایک’بہت صحیح جواب‘ دینے کی تیاری کر رہا ہے۔ برطانوی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے القاعدہ کے دوسرے اہم ترین رہنما کا کہنا تھا کہ’میں بلیئر کے جانشین سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ان کے پیشرو کی پالیسیوں کی وجہ سے عراق، افغانستان یہاں تک کہ مرکزی لندن میں بہت تباہی ہوئی اور اگر تم نے اس سے سبق نہ سیکھا تو ہم اسے دہرانے کو تیار ہیں۔ انشاللہ اس وقت تک جب تک ہمیں یہ یقین نہ ہو جائے کہ تم یہ بات پوری طرح سمجھ چکے ہو‘۔ ایمن الظواہری نے اپنے پیغام میں اس خطاب کو اسلام کی توہین قرار دیا۔ برطانوی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ’ حکومت پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ رشدی کو خطاب ادب کے شعبے میں ان کی خدمات کے لیے دیا گیا اور اس کا مقصد کسی طرح سے اسلام یا پیغمبرِ اسلام کی توہین کرنا نہیں تھا‘۔ | اسی بارے میں سلمان رشدی: سر کا خطاب، مذمت17 June, 2007 | آس پاس ’سر‘ کے خطاب پر قراردادِ مذمت25 June, 2007 | پاکستان رشدی مخالف مظاہرے جاری رہے22 June, 2007 | پاکستان ’گستاخِ رسول سامنے آیا تو قتل‘21 June, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||