BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 25 June, 2007, 11:10 GMT 16:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’سر‘ کے خطاب پر قراردادِ مذمت

احتجاجی مظاہرے
پاکستان میں سلمان رشدی کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے
پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی قانون ساز اسمبلی نے بھی ملکہ برطانیہ کی طرف سے متنازعہ مصنف سلمان رشدی کو ’سر‘ کا خطاب دینے کی مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ یہ خطاب واپس لیا جائے۔

پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ’دنیا میں امن کی خاطر اس وقت مختلف مذاہب کے درمیان رابطے کی اہمیت کو تسلیم کیا جا رہا ہے اور ایسی صورت حال میں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والے شخص کو سر کے خطاب سے نوازے جانے سے شدت پسندی اور مذہبی منافرت میں اضافہ ہوسکتا ہے اور یہ اقدام مذاہب کے درمیان دوری پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے‘۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ’ ناموس رسالت کا تحفظ ہمارا بنیادی عقیدہ ہے اور امت مسلمہ پیغمبرِ اسلام کی توہین برداشت نہیں کرے گی۔ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام مذاہب کے ماننے والوں کے جذبات کا احترام کیا جائے‘۔

قرارداد میں برطانیہ کی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسلمانوں کے جذبات کی توہین سے اجتناب کرے اور سلمان رشدی سے سر کا خطاب واپس لے کر مسلمانوں سے معافی مانگی جائے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی اور دیگر صوبائی اسمبلیوں نے بھی ملکہ برطانیہ کی طرف سے مصنف سلمان رشدی کو سر کا خطاب دینے کے خلاف قراردادِ مذمت منظور کی تھی۔ اس کے علاوہ پاکستان بھر میں مذہبی جماعتوں نے اس سلسلے میں احتجاجی مظاہرے بھی کیے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد