رشدی:ملتان میں احتجاجی مظاہرے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ میں سلمان رشدی کو سر کا خطاب دینے پر ملتان میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔ پہلا مظاہرہ ملتان کے علاقہ چوک حسین آگاہی میں اہلِ سنت مکتبہ فکر کی نمائندہ جماعتوں جمیت علماء پاکستان اور جماعت اہلِ سنت کی جانب سے مشترکہ طور پر کیا گیا جس میں مفتی ہدایت اللہ پسروری، صاحبزادہ محمد میاں، ایوب مغل اور دیگر مقامی عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ انہوں نے انگریزی میں لکھے بینر بھی اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا’رشدی کے لیے سر کا خطاب نہیں‘اور ’رشدی کے لیے جہنم‘۔ اس مظاہرے میں تاجروں نے بھی شرکت کی مظاہرین نے سلمان رشدی اور ملکہ برطانیہ کے پتلے بھی جلائے اور برطانیہ کا جھنڈا نذر آتش کیا گیا۔ مظاہرین نے جے یو پی کے مرحوم سربراہ مولانہ شاہ احمد نورانی کی تصاویر اور جے یو پی کے ساتھ جماعت اہلِ سنت کے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے۔ پیپلز ینگ لائیرز ایسو سی ایشن نے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا اور سلمان رشدی کو سر کا خطاب دینے پر حکومتِ برطانیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ بعد میں مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔ | اسی بارے میں اسلام میں اجتہاد کی ضرورت ہے: رشدی11 August, 2005 | آس پاس خواتین کا استحصال بند کرو: رشدی11 July, 2005 | فن فنکار سلمان رشدی: سر کا خطاب، مذمت17 June, 2007 | آس پاس سرحد اسمبلی میں بھی قراردادِ مذمت 19 June, 2007 | پاکستان ’سر‘ کے خطاب پر سرکاری مذمت18 June, 2007 | پاکستان پاکستانی احتجاج، برطانوی تشویش19 June, 2007 | پاکستان رشدی برطانوی پریس سے نالاں26.03.2002 | صفحۂ اول کشمیر سب کا مسئلہ ہے: سلمان رشدی30.05.2002 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||