برطانوی کابینہ میں مسلم وزیر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ کے نئے وزیرِ اعظم گورڈن براؤن نے اپنی کابینہ میں ایک مسلم وزیر کو شامل کیا ہے۔ شاہد ملک برطانوی حکومت میں وزیر بننے والے پہلے مسلمان ہیں جو انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ محکمے میں عہدہ سنبھالیں گے۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے شاہد ملک نے کہا: ’مجھے نہیں لگتا کہ میری تقرری کا مذہب سے کوئی تعلق ہے۔‘ نئی کابینہ میں پرانی حکومت سے گیارہ ممبران شامل نہیں کیے گیے ہیں جن میں سابق وزیرِ اعظم ٹونی بلیئر اور جان پریسکاٹ بھی شامل ہیں۔ پرانے وزیروں میں صرف وزیرِ دفاع ڈیس براؤن ہی اپنا عہدہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ جیکی اسمتھ کو برطانیہ کی پہلی خاتون وزیرِ داخلہ بننے کا اعزاز حاصل ہوا جبکہ سابق وزیر جیک اسٹرا کو انصاف کا محکمہ سونپا گیا ہے۔ یہاں یہ بات دلچسپی کا باعث ہے کہ گذشتہ تیس سالوں میں اکتالیس سالہ ڈیوڈ ملی بینڈ اب تک کے سب سے کم عمر وزیرِ خارجہ ہیں۔ انہوں نے تحمل مزاجی اور مصلحت پسندی کو اپنی پالیسی قرار دیا ہے۔ گورڈن براؤن نے تین نئے محکمے تشکیل دیے ہیں جویہ ہیں: صنعت و کاروبار کے ادارے کو ختم کر دیا گیا ہے جبکہ تعلیم اور ہنر کے ادارے کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہےـ لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر ہیریئٹ ہرمن کو پارٹی کا چیئرمین اور ہاؤس آف کامنز کا سربراہ نامزد کیا گیا ہے۔ ٹونی بلیئر کی کابینہ کے کئی وزراء اپنے عہدوں سے دست بردار ہوگئے ہیں جبکہ ٹونی بلئیر کو یورپی یونین، اقوامِ متحدہ، امریکہ اور روس کی طرف سے مشرقِ وسطٰی کے لیے سفیر برائے امن بنایا گیا ہےـ | اسی بارے میں براؤن امریکہ پر اثر انداز ہونگے؟28 June, 2007 | آس پاس گورڈن براؤن نئے وزیر اعظم27 June, 2007 | آس پاس براؤن میدان میں اترنے کو تیار11 May, 2007 | آس پاس بلیئر: مستعفی ہونے کا اعلان آج10 May, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||