حماس حکومت برطرف کر دی گئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی صدر محمود عباس نے حماس کی مخلوط حکومت برطرف کر کے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر محمود عباس کے قریبی ذرائع کے مطابق حماس اور الفتح کے درمیان جاری لڑائی کو ختم کرانے کی غرض سے صدر جلد ہی نئے انتخابات کا اعلان کریں گے۔ اس اعلان کے بعد محمود عباس غرب اردن اور غزہ پر صدارتی حکم کے تحت حکومت کرتے رہیں گے۔
حماس حکومت کی برطرفی سے قبل حماس کے کارکن غزہ کی پٹی اور خاص طور پر غزہ شہر میں سکیورٹی اداروں کی عمارتوں پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو گئے اور ان عمارتوں پر حماس کے پچرم لہرا دیے۔ محمو عباس کے مشریوں نے بتایا ہے کہ صدر نے فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ کو برطرف کر دیا ہے اور وہ ایک غیر جانبدار شخص کو وزیر اعظم مقرر کریں گے۔ یروشلم میں بی بی سی کے نامہ نگار میتھیو پرائس کا کہنا ہے کہ صدارتی حکمنامے پر دستخط ہوتے ہی غرب اردن اور غزہ کی پٹی عملی طور پر ایک دوسرے سے الگ ہو جائیں گے اور غزہ کے معاملات حماس کے ہاتھ میں ہوں گے جبکہ غرب اردن الفتح کے کنٹرول میں آ جائے گا۔ |
اسی بارے میں کابینہ کے بائیکاٹ کی دھمکی13 June, 2007 | آس پاس غزہ تشدد :مزید 14ہلاک16 May, 2007 | آس پاس استعفے کے بعد غزہ بحران شدید14 May, 2007 | آس پاس غزہ تشدد :مزید 13 ہلاک15 May, 2007 | آس پاس روس کا حماس کی قیادت سے وعدہ28 February, 2007 | آس پاس برطانوی سفیر کا حماس سے رابطہ06 April, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||