’امریکی فرینڈلی فائر، 7 افغان ہلاک‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغان حکام کے مطابق امریکی فوج کی افغان پولیس اہلکاروں پر غلطی سے فائرنگ کے ایک مبینہ واقعے میں سات افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایسے واقعات کو جنگی اصطلاح میں’فرینڈلی فائر‘ کہا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملک کے مشرقی صوبے ننگرہار میں واقع ایک حفاظتی چوکی پر پیش آنے والے اس واقعے میں چار پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تاحال اس واقعے کی تفصیلات واضح نہیں اور افغانستان میں موجود امریکی افواج کے حکام نے بھی اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ افغان وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ یہ ہلاکتیں ’غلط فہمی‘ کی وجہ سے ہوئیں۔ موقع پر موجود ایک پولیس اہلکار کے مطابق ایک امریکی فوجی قافلہ جسے ہیلی کاپٹروں کی مدد حاصل تھی ان تک پہنچا اور احتجاج کے باوجود ان پر فائرنگ کی۔ خان محمد نامی سپاہی نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا’ میں سمجھا کہ وہ طالبان ہیں۔ ہم نے چّلا کر انہیں رکنے کو کہا لیکن وہ قریب آئے اور ہم پر فائرنگ کر دی‘۔ خان محمد کا کہنا تھا ’میں بہت مشتعل ہوں۔ ہم یہاں افغان عوام کی رکھوالی اور حکومت کی خدمت کے لیے موجود ہیں لیکن امریکی ہمیں مارنے آئے ہیں‘۔ ادھر مشرقی افغانستان میں تعینات نیٹو کی زیرِ سربراہی بین لااقوامی افواج کا کہنا ہے کہ کنہٹر صوبے میں ایک حفاظتی چوکی پر فائرنگ کے واقعے میں تین افراد مارے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ افراد ایک گاڑی پر سوار تھے جسے رکنے کا اشارہ کیا گیا اور وہ تنبیہی فائرنگ کے بعد بھی نہ رکی جس پر یہ واقعہ پیش آیا۔ کابل میں بی بی سی کے چارلس ہیویلینڈ کے مطابق کئی ماہ سے’ایساف‘ کی چوکیوں پر ایسے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں جن میں افغان شہری ملوث ہوتے ہیں۔ | اسی بارے میں کرزئی کے جلسے پر راکٹ حملہ10 June, 2007 | آس پاس افغانستان: خاتون براڈکاسٹر قتل06 June, 2007 | آس پاس ہلمند میں دسیوں طالبان ہلاک31 May, 2007 | آس پاس ہلمند: چینوک تباہ، سات فوجی ہلاک30 May, 2007 | آس پاس چھ طالبان شدت پسند’ہلاک‘30 May, 2007 | آس پاس افغانستان: مظاہرین پر پولیس فائرنگ28 May, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||