عالمی بنک کےصدر، استعفے کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عالمی بنک کے صدر پال ولفووِٹز اپنی گرل فرینڈ کو فائدہ پہنچانے کے الزام کے بعد جون کے آخر میں اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ ان پر کئی ہفتوں سے اپنی گرل فرینڈ کو جو عالمی بنک میں ہی کام کرتی ہیں مبینہ طور پر فائدہ پہنچانے کی وجہ سے شدید دباؤ کا سامنا تھا۔ ولفووِٹز نے کہا کہ وہ ادارے کے مفاد میں مستعفی ہو رہے ہیں۔ عالمی بنک کے بورڈ نے اعلان کیا انہوں نے ولفووِٹز کی یہ وضاحت قبول کر لی ہے کہ انہوں نے جو کچھ کیا صاف نیت کے ساتھ اخلاقیات کی حد میں رہتے ہوئے کیا۔ وائٹ ہاوس کے اعلان کے مطابق امریکی صدر جارج بُش نے ولفووِٹز کا استعفی مجبوراً قبول کیا ہے اور ان کی خئواہش تھی کہ وہ اپنا کام جاری رکھتے۔ انتظامیہ اس عہدے کے لیے نیا امیدوار تجویز کرے گی۔ | اسی بارے میں دوست کی مدد کر کےغلطی کی:ولفووٹز13 April, 2007 | آس پاس ’گرل فرینڈ کی تنخواہ کا تنازع‘16 April, 2007 | آس پاس ’ولفووٹز نے بینک کا قانون توڑا ہے‘ 15 May, 2007 | آس پاس ڈِیل نہ ہوئی تو فیصلہ ووٹ سے 17 May, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||