احمد نژاد خلیج کے دورے پر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کے صدر محمود احمدی نژاد ایک سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں یہ انیس سو اناسی کے بعد کسی بھی ایرانی صدر کا متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ ہے۔ خلیج کے دو ہمسایہ ملکوں میں خلیج کے تین جزیروں پر ایک طویل عرصے سے تنازعہ چلا آرہا ہے لیکن ان کے درمیان مضبوط اقتصادی تعلقات ہیں۔ محمود احمدی نژاد کا دورہ امریکی نائب صدر ڈک چینی کے اس بیان کے فوراً بعد ہورہا ہے جس میں انہوں نے ایران کو خبردار کیا ہے تھا کہ وہ اپنا جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ ترک کرے اور خیلج میں جہازوں کے نقل و حمل میں خلل ڈالنے کی کوشش نہ کرے۔ خلیج میں سات ریاستوں کو انیس سو اکہتر میں ایک فیڈریشن میں شامل کرکے متحدہ عرب امارت تشکیل دی گئی تھی۔ اس وقت سے ان ریاستوں کے ایران کے ساتھ تین جزائر کی ملکیت پر تنازعہ چلا آ رہا ہے۔ ان ریاستوں کی کوشش ہے کہ وہ واشنگٹن اور تہران کے ساتھ اپنے تعلقات میں توازن برقرار رکھیں۔ | اسی بارے میں ایران امریکہ ملاقات کا امکان29 April, 2007 | آس پاس فیشن پولیس کی نظر اب مردوں پر29 April, 2007 | آس پاس ایرانی مذاکرات کار موسویان گرفتار 05 May, 2007 | آس پاس احمد نژاد خلیج کے دورے پر13 May, 2007 | آس پاس ڈک چینی کی ایران کو دھمکی12 May, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||