صدر کےانتخاب میں تبدیلی کی تجویز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ترکی میں پارلیمان نے ابتدائی طور پر اس آئینی ترمیم کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت ملک کے صدر کا انتخاب پارلیمان کی بجائے براہ راست عوامی ووٹوں سے کرایا جائے گا۔ ترکی کے موجود آئین کے تحت صدر کا انتخاب پارلیمان کے ارکان کے ووٹوں سے کیا جاتا ہے۔ صدارتی انتخابات میں تبدیلی کی تجویز حکومتی جماعت کی طرف سے اس کے نامزد کردہ امیدوار عبداللہ گل کو پارلیمان سے منتخب کرانے میں ناکامی کے بعد پیش کی گئی ہے۔ حکمران جماعت کی طرف سے نامزد کردہ امیدوار عبداللہ گل صدر کے انتخابات کے لیے پارلیمان سے مطلوبہ تعداد میں ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔ عبداللہ گل پر حزب اختلاف کی جماعتوں کی طرف سے الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ ان کا مخفی مذہبی ایجنڈہ ہے۔ تاہم عبداللہ گل اس کی تردید کرتے ہیں۔ صدر کے براہ راست انتخاب کرانے کی تجویز پر ابھی پارلیمان میں ایک جتمی ووٹ ہونا باقی ہے اور اس پر عوامی رائے لینے کے لیے رفیفرنڈم بھی کرایا جاسکتا ہے جس کے بعد اسے صدر احمد نجدت سیزر کے سامنے باقاعدہ منطوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ | اسی بارے میں ترکی صدارتی انتخابات کالعدم01 May, 2007 | آس پاس ’جلد انتخابات کی منظوری دی جائے‘02 May, 2007 | آس پاس ترکی: جلد انتخابات کرانے کی پیشکش02 May, 2007 | آس پاس ترکی صدارتی انتخابات پھر ناکام 06 May, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||