BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 04 May, 2007, 08:58 GMT 13:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نیویارک: پاکستانی بینکر پر الزام
نیو یارک
نسیم پر الزام ہے کہ انہوں نے کمپنیوں کے حصہ دار عام شہریوں کے مفاد کے خلاف کام کیا
نیو یارک میں کریڈٹ سوئس انٹرنیشنل میں کام کرنے والے ایک پاکستانی نژاد بینکر پر تجاری معاملات میں بے ضابطگیوں کے کئی الزامات لگائے گئے ہیں۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ حافظ محمد زبیر نسیم نے بینکر کی حیثیت سے مختلف سودوں کے بارے میں ملنے والی معلومات کا غلط استعمال کر کے ساڑھے سات ملین ڈالر کا فائدہ حاصل کیا۔

سینتیس سالہ نسیم پر سکیورٹیز فراڈ کے تحت پچیس اور سازش کے تحت ایک الزام عائد کیا گیا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں مختلف ممکنہ معاہدوں کے بارے میں لوگوں کو معلومات فراہم کی تھیں۔ نسیم کے وکیل نے اس معاملے میں تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔ ان کے ساتھی ملزمان کو ابھی نامزد نہیں کیا گیا۔

نارتھ ویسٹرن کارپوریشن، انرجی پارٹنرز، ویریٹاز، جیکوزی برانڈ اور دیگر کمپنیوں کا شمار ان اداروں میں ہوتا ہے جن کے معاملات میں نسیم پر الزام عائد کیا گیا ہے۔

نسیم امریکہ میں کریڈٹ سویس سکیوریٹیز میں گلوبل انرجی گروپ کے لیے کام کرتے تھے۔ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل انرجی گروپ کی رکنیت کی وجہ سے نسیم کو اہم معلومات تک رسائی حاصل تھی۔ نسیم کے ساتھی ملزمان کے نام نہیں بتائے گئے۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد